چیئرمین صدر ٹاؤن نے سندھ ہائی کورٹ میں فری وائی فائی زون کا افتتاح کردیا

چیئرمین صدر ٹاؤن نے سندھ ہائی کورٹ میں فری وائی فائی زون کا افتتاح کردیا

کراچی: عوامی سہولیات کی فراہمی اور جدید ٹیکنالوجی تک شہریوں کی آسان رسائی کو یقینی بنانے کے لیے چیئرمین صدر ٹاؤن منصور احمد شیخ کی جانب سے سندھ ہائی کورٹ میں فری وائی فائی زون قائم کر دیا گیا۔ چیئرمین صدر ٹاؤن منصور احمد شیخ نے سندھ ہائی کورٹ میں قائم کیے گئے مفت وائی فائی زون کا باقاعدہ افتتاح کیا

اس موقع پر سندھ بار ایسوسی ایشن کی اعزازی سیکریٹری فریدہ منگریو،ممبران سندھ بار کونسل،سپرنٹنڈنگ انجینئر سلمان رحمان،سپرٹینڈنٹ انجینئر ایم اینڈ ای ممتاز علی زرداری، ڈائریکٹر پارکس عاصم علی خان،ڈپٹی ڈائریکٹر انفارمیشن سید فرحان اور محکمہ جاتی افسران بھی ان کے ہمراہ موجود تھے۔

چیئرمین صدر ٹاؤن منصور احمد شیخ نے کہا کہ فری وائی فائی زون کے قیام کا مقصد سندھ ہائی کورٹ آنے والے وکلا، سائلین، عدالتی عملے اور دیگر شہریوں کو مفت انٹرنیٹ کی سہولت فراہم کرنا ہےتاکہ انہیں دورانِ آمدورفت اور عدالتی امور کی انجام دہی کے لیے جدید ڈیجیٹل سہولیات میسر آ سکیں۔ اس سہولت کے ذریعے شہری آن لائن معلومات تک باآسانی رسائی حاصل کر سکیں گے اور اپنے ضروری امور بہتر انداز میں انجام دے سکیں گے۔

چیئرمین صدر ٹاؤن منصور احمد شیخ کی جانب سے سندھ ہائی کورٹ میں اس سہولت کا قیام عوامی خدمت، شہریوں کی سہولت اور جدید ٹیکنالوجی کے فروغ کی جانب ایک اہم پیش رفت ہے۔ ایسے اقدامات کا بنیادی مقصد شہریوں کو بہتر، آسان اور معیاری سہولیات فراہم کرنا اور عوامی مقامات پر جدید ڈیجیٹل سہولیات کو فروغ دینا ہے۔

اس موقع پر سندھ ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کی اعزازی سیکریٹری فریدہ منگریو اور بار کونسل کے ممبران نے اس اقدام کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ فری وائی فائی زون کا قیام وکلاء اور سائلین کو جدید دور کے تقاضوں سے ہم آہنگ سہولیات فراہم کرنے کی جانب ایک مثبت قدم ہے۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں