سری لنکا میں عالمی کانفرنس، پاکستانی وفد کے تمام 11 ارکان کو اعلیٰ اعزازات سے نواز دیا گیا

سری لنکا میں عالمی کانفرنس، پاکستانی وفد کے تمام 11 ارکان کو اعلیٰ اعزازات سے نواز دیا گیا
کولمبو (سری لنکا): سری لنکا کے دارالحکومت کولمبو میں منعقدہ انٹرنیشنل ڈپلومیٹس کی چھٹی عالمی کانفرنس میں پاکستانی وفد نے شرکت کرتے ہوئے اہم اعزازات حاصل کرلیے۔ کانفرنس میں شریک 11 رکنی پاکستانی وفد کے تمام ارکان کو اپنے اپنے شعبوں میں نمایاں خدمات کے اعتراف میں آئیکونک ایوارڈز اور گولڈ میڈلز سے نوازا گیا۔
پاکستانی وفد کی قیادت انٹرنیشنل ڈپلومیٹس پاکستان کے سیکریٹری جنرل اور ہیڈ آف پبلک ریلیشنز ڈاکٹر حسینین مخدوم نے کی۔ وفد میں مس بینش افتخار قادری، صداقت علی قادری، عاصم بشیر، ذیشان محمود، ایم سلمان شاکر، محمد عظیم، ڈاکٹر عرفان سلیم، ڈاکٹر محمد ناصر افریدی، ڈاکٹر شاہدہ حبیب علیزئی اور نادیہ افریدی شامل تھیں۔
کانفرنس کے دوران پاکستانی مندوبین نے اپنی پیشہ ورانہ صلاحیتوں، قیادت اور مختلف شعبوں میں حاصل کردہ کامیابیوں کو عالمی سطح پر پیش کیا۔ ان کی خدمات کے اعتراف میں تمام 11 مندوبین کو خصوصی آئیکونک ایوارڈز اور گولڈ میڈلز دیے گئے۔
اس موقع پر ڈاکٹر حسینین مخدوم کی قیادت میں انٹرنیشنل ڈپلومیٹس پاکستان نے عالمی سطح پر پاکستان کی نمائندگی، سفارتی روابط کے فروغ، تعلیم، انسانی خدمات اور بین الاقوامی تعاون کے لیے مزید اقدامات کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔
تنظیم کے مطابق آئندہ عالمی کانفرنس میں پاکستان سے مزید بڑی تعداد میں نمایاں شخصیات کو شرکت کا موقع فراہم کیا جائے گا تاکہ پاکستانی صلاحیتوں اور کامیابیوں کو بین الاقوامی سطح پر اجاگر کیا جاسکے۔
پاکستانی وفد کی اس شرکت اور اعزازات کو ملک کی عالمی سطح پر مثبت نمائندگی کی ایک اہم کوشش قرار دیا جا رہا ہے۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں