غیرقانونی تعمیرات کیخلاف وزیر اعلیٰ سندھ نوٹس لیں:حنیف گوہر

غیرقانونی تعمیرات کیخلاف وزیر اعلیٰ سندھ نوٹس لیں:حنیف گوہر

چیئرمین آباد حنیف گوہر کا بیان ،

چیئرمین آباد حنیف گوہر نے کہا ہے کہ کراچی ایڈمن سوسائٹی میں 6 منزلہ عمارت کے زمین بوس ہونے کے واقعے پر افسوس اور مذمت کرتا ہوں۔ میں غیرقانونی تعمیرات کیخلاف ایکشن ہونا چاہیے۔
حنیف گوہر نے کہا کہ کراچی میں اسٹیٹ ایجنٹس بلڈرز کا لبادہ اوڑھے ہوئے ہیں یہ آباد کے ممبر نہیں ہیں۔ان ایجنٹس کے پاس بلڈرز لائیسنس اور کوئی بلڈنگ کنٹرول سے اپرول نہیں ہے۔
چیئرمین آباد حنیف گوہر نے کہا کہ ادارے واقعہ ہونے کے بعد سرگرم نظر آتی ہیں،600 گز کے رہائشی پلاٹ پر کثیر المنزلہ عمارتیں رشوت دے کر تعمیر کی جارہی ہیں، بلڈنگ کنٹرول کے افسران کے منہ کو خون لگ گیا ہے،بلڈنگ کنٹرول کو آنکھیں کھولنی ہوں گی،غیرقانونی تعمیرات کیخلاف وزیر اعلیٰ سندھ نوٹس لیں۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں