وزیراعظم کی اپنا گھر اسکیم لاکھوں خاندانوں کے لئے اہم ثابت ہوسکتی ہے: دانش  بن رؤف

وزیراعظم کی اپنا گھر اسکیم لاکھوں خاندانوں کے لئے اہم ثابت ہوسکتی ہے: دانش  بن رؤف

کراچی:ایسوسی ایشن آف بلڈرز اینڈ ڈیولپرز(آباد) کے سینئر وائس چیئرمین دانش  بن رؤف نے اپنے جاری بیان میں  کہا کہ  ملک میں لاکھوں خاندانوں کا اپنے گھر کا خواب حقیقت میں بدلنے اور تعمیراتی شعبے کو نئی زندگی دینے کے لیے وزیراعظم میاں شہباز شریف کی اپنا گھر اسکیم ایک اہم پیش رفت ثابت ہوسکتی ہے۔ اسکیم کے تحت 100 ارب روپے مالیت کے قرضوں کے اجرا کا سنگ میل عبور کرنا اور 500 ارب روپے کے قرضوں کی منظوری اس بات کا ثبوت ہے کہ ملک میں سستے گھروں کی فراہمی کے لیے عملی اقدام آگے بڑھ رہے ہیں۔

سینئر وائس چیئرمین آباد نے کہا کہ وزیراعظم   کی اپنا گھر اسکیم کو عملی جامہ پہنانے والے پاکستانی شہری،قرض دینے والے بھی پاکستان بینکس ہوں گے جس سے  پاکستانی شہریوں کا اپنا گھر کا خواب  بھی شرمندہ تعبیر ہوگا۔دانش بن رؤف نے وزیراعظم شہباز شریف کے اس اقدام کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ اپنا گھر پروگرام کی کامیابی سے ملک میں معاشی انقلاب برپا ہوسکتا ہے۔انھوں نے کہا کہ وزیراعظم کی جانب سے آئندہ6  ماہ کے دوران ایک ہزار ارب روپے کے قرضوں کے اجرا کا عزم نہایت خوش آئند ہے۔ اس اقدام سے نہ صرف عام شہریوں کے لیے گھر خریدنے یا تعمیر کرنے کے مواقع بڑھیں گے بلکہ ملک میں تعمیراتی سرگرمیوں کو بھی غیر معمولی فروغ ملے گا۔

انھوں نے کہا کہ اپنا گھر اسکیم ملکی معیشت کے لیے ایک مؤثر محرک ثابت ہوسکتی ہے اور اس کے ثمرات تعمیراتی صنعت سے وابستہ مختلف شعبوں تک پہنچیں گے۔ آباد کے ملک بھر میں 1300 سے زائد بلڈرز اور ڈیولپرز ممبران تعمیراتی سرگرمیوں میں مصروف عمل ہیں، جو ملکی ہاؤسنگ اور تعمیراتی ضروریات پوری کرنے میں اہم کردار ادا کررہے ہیں۔ آباد کے ممبران ملک کے مختلف شہروں میں رہائشی اور تجارتی منصوبوں کے ذریعے تعمیراتی شعبے کی ترقی اور معاشی سرگرمیوں کے فروغ میں اپنا حصہ ڈال رہے ہیں۔

سینئر وائس چیئرمین آباد کا کہنا تھا کہ اپنا گھر اسکیم کی کامیابی کے لیے حکومت اور تعمیراتی شعبے کے درمیان قریبی تعاون انتہائی ضروری ہے۔ اس سلسلے میں آباد وزیراعظم میاں شہباز شریف کے وژن کو عملی جامہ پہنانے اور اپنا گھر پروگرام کو کامیاب بنانے کے لیے اپنا بھرپور کردار ادا کرے گی۔

دانش بن رؤف نے مزید کہا کہ حکومت کی جانب سے قرضوں کی فراہمی کے عمل کو تیز اور آسان بنایا جائے تاکہ زیادہ سے زیادہ مستحق خاندان اس سہولت سے فائدہ

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں