کمشنر سیسی ہادی بخش کلہوڑو کا ولیکا اسپتال کے ایچ آئی وی آئیسولیشن سینٹر کا دورہ، بہترین طبی سہولیات فراہمی کی یقین دہانی

کمشنر سیسی ہادی بخش کلہوڑو کا ولیکا اسپتال کے ایچ آئی وی آئیسولیشن سینٹر کا دورہ، بہترین طبی سہولیات فراہمی کی یقین دہانی

کراچی: کمشنر سندھ ایمپلائز سوشل سکیورٹی انسٹی ٹیوشن (SESSI) ہادی بخش کلہوڑو نے کلثوم بائی ولیکا سوشل سیکورٹی اسپتال میں قائم ایچ آئی وی آئیسولیشن سینٹر کا دورہ کیا۔ اس موقع پر ان کے ہمراہ سپرنٹنڈنٹ انجینئر سیسی انجینئر محمد وسیم، میڈیکل ایڈوائزر ڈاکٹر کامران اعوان، ڈاکٹر سعادت احمد میمن اور میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ولیکا اسپتال ڈاکٹر غیاث الدین بھی موجود تھے۔

دورے کے دوران کمشنر سیسی نے ایچ آئی وی سے متاثرہ بچوں اور ان کے والدین سے ملاقات کی، ان کی خیریت دریافت کی اور علاج معالجے، ادویات کی فراہمی اور دیگر طبی سہولیات کے حوالے سے ان کے مسائل اور ضروریات کو بغور سنا۔

کمشنر سیسی ہادی بخش کلہوڑو نے متعلقہ ڈاکٹروں اور انتظامیہ سے علاج کی موجودہ صورتحال، مریضوں کی نگہداشت، ادویات کی دستیابی اور فراہم کی جانے والی طبی سہولیات کے بارے میں تفصیلی بریفنگ بھی حاصل کی۔

اس موقع پر کمشنر سیسی نے متاثرہ بچوں اور ان کے والدین کو یقین دلایا کہ سندھ ایمپلائز سوشل سکیورٹی انسٹی ٹیوشن ان کی بہترین علاج معالجے اور نگہداشت کے لیے ہر ممکن اقدامات جاری رکھے گی اور انہیں معیاری طبی سہولیات، ضروری ادویات اور ہر ممکن تعاون فراہم کیا جائے گا۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں