1965 کی جنگ، دشمن کے خواب چکنا چور کرنے والا 22واں دن
ستمبر 1965 کی جنگ کا بائیسواں روز اور "معرکہ ڈوگرائی”
ستمبر 1965 کی جنگ پاکستان کی عسکری تاریخ میں نہایت اہمیت کی حامل ہے۔ 22 ستمبر 1965 کا دن بھارت کی ہزیمت کا سورج لے کر طُلُوع ہوا
پاکستان اور لاہور کے دفاع کیلئے لڑی جانے والی اس جنگ میں "معرکہ ڈوگرائی” کو خاص اہمیت حاصل ہے
پاک آرمی کی پنجاب رجمنٹ سے تعلق رکھنے والی ایک مایہ ناز یونٹ نے 106 شہیدوں کے خون سے دشمن کا لاہور پہ قبضے کا خواب چکنا چور کیا۔ اس رجمنٹ نے دشمن کے 18 حملوں کو صرف دو کمپنیوں کی مدد سے پسپا کیا
106شہیدوں کی قربانی پاکستان کے عزم اور حوصلے کی عظیم مثال ہے۔ لاہور چھاؤنی میں واقع ان شہداء کی یادگار "گنج شہیداں” کے نام سے موجود ہے۔ہر سال 22 ستمبر کو وطن کی خاطر جان قربان کرنے والے ان بہادر سپوتوں کو خراج عقیدت پیش کیا جاتا ہے۔
