میونسپل کمشنر گڈاپ کا انسدادِ پولیو مہم کے سلسلے میں یونین کمیٹی پپری کا دورہ

کراچی: ٹاؤن میونسپل کارپوریشن گڈاپ کے چیئرمین طارق عزیز بلوچ کی خصوصی ہدایات پر جاری انسدادِ پولیو مہم کے سلسلے میں میونسپل کمشنر سالک احمد بھٹو نے یونین کمیٹی پپری کا دورہ کیا۔

گڈاپ ٹاؤن میں پولیو مہم مختلف ٹیموں پر مشتمل ہے جس میں چیف میڈیکل افسر ڈاکٹر لبنا مقبول،ڈپٹی ڈائریکٹر سینٹیشن محمد افضل لغاری،اور گڈاپ ٹاؤن ھیلتھ ڈپارٹمنٹ،پولیو ورکرز اوردیگر بھی شامل ہیں میونسپل کمشنر نے انتظامات، فیلڈ ٹیموں کی کارکردگی اور بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلانے کے عمل کا جائزہ لیا۔

اس موقع پر میونسپل کمشنر سالک احمد بھٹو نے متعلقہ عملے کو ہدایت کی کہ پولیو مہم کے دوران پانچ سال تک کی عمر کے تمام بچوں تک رسائی یقینی بنائی جائے اور کوئی بھی بچہ پولیو سے بچاؤ کے قطرے پینے سے محروم نہ رہے۔انہوں نے فیلڈ ٹیموں کو اپنی ذمہ داریاں پوری محنت، لگن کے ساتھ ادا کرنے کی بھی ہدایت کی۔

اس موقع پر چیئرمین ٹاؤن میونسپل کارپوریشن گڈاپ طارق عزیز بلوچ نے اپنے پیغام میں کہا کہ بچوں کو پولیو جیسے موذی مرض سے محفوظ رکھنا ہماری اولین ترجیح اور قومی ذمہ داری ہے۔ پولیو کا مکمل خاتمہ حکومت، متعلقہ اداروں، پولیو ورکرز کی مشترکہ کوششوں سے ہی ممکن ہے۔

انہوں نے والدین سے اپیل کی کہ وہ پولیو مہم 2 نومبر سے 8نومبر تک ٹیموں کے ساتھ بھرپور تعاون کریں اور اپنے بچوں کو ہر مہم کے دوران پولیو سے بچاؤ کے قطرے لازمی پلوائیں گڈاپ ٹاؤن کے پارلیمانی لیڈر، کونسل ممبر میر عباس ٹالپور نے یو سی گلشن حدید میں پولیو کے قطرے پلاکرمہم کا افتتاح کیا اور کہاکہ تمام یونین کمیٹیوں میں موجود گڈاپ ٹاؤن کے اراکین کونسل بھی انسدادِ پولیو مہم کو کامیاب بنانے کے لیے ہر ممکن اقدامات کررہے ہیں۔ ہماری کوشش ہے کہ پانچ سال تک کی عمر کا کوئی بھی بچہ پولیو کے قطرے پینے سے محروم نہ رہے۔

اس موقع پر ڈائر یکٹر انفار میشن رضوان صابر، آفس سپرنٹنڈنٹ رضا رضوی اور دیگر بھی موجود تھے

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں