محسن نقوی کی ایرانی صدر سے ملاقات، اقتصادی وعلاقائی تعاون بڑھانے کا عزم
وزیر داخلہ محسن نقوی نے ایرانی صدر سے ملاقات کی ہے
ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی و علاقائی تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔
رپورٹ کے مطابق تہران میں ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے ملاقات کے دوران پاکستان اور ایران کو خطے کے دو طاقتور ممالک قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ دونوں ملک وسیع انسانی صلاحیتوں اور بھرپور وسائل کے حامل ہیں، جنہیں مشترکہ طور پر بروئے کار لا کر کئی ضروریات پوری کی جاسکتی ہیں۔
ایران کے صدر پزشکیان نے کہا کہ پاکستان اور ایران اپنی صلاحیتوں کو یکجا کرکے اور مل کر آگے بڑھیں تو داخلی اور علاقائی وسائل پر انحصار کرتے ہوئے اپنی متعدد ضروریات پوری کرنے کی پوزیشن میں آسکتے ہیں۔
