کراچی:چیئرمین کورنگی ٹاؤن، محمد نعیم شیخ نے صدر پی ایس 125 کوثر عابدی, ڈائریکٹر ایجوکیشن شجاعت حسین کے ہمراہ یوسی 7 میں y ایریا اسکول کا دورہ کیا اور جاری تعمیراتی کاموں کا تفصیلی جائزہ لیا
اس موقع پر پیپلز یوتھ پی ایس 95 کے صدر وقار لودھی، ڈپٹی ڈائریکٹر ایڈمن رحمت اقبال اور ٹی ایم سی کورنگی ٹاؤن کے افسران بھی موجود تھے
چیئرمین کورنگی ٹاؤن محمد نعیم شیخ نے موقع پر موجود افسران کو کو ہدایت کی کہ تعمیراتی کاموں کو مقررہ وقت میں مکمل کیا جائے تاکہ طلبہ کو جدید سہولیات سے آراستہ تعلیمی ماحول فراہم کیا جا سکے
انہوں نے مزید کہا کہ بلدیاتی نمائندے اپنے چار سال کی معیاد پوری کریں گے اور انشاللہ ان چار سال میں کورنگی ٹاون کے بلدیاتی مسائل حل کر کے کورنگی ٹاون کی عوام کی احساس محرومی کو ختم کریں گے
