نیو کراچی ٹاؤن  5200  روڈ پر مرمتی کام کا آغاز، سیکٹر 9  نارتھ کراچی میں روڈ کارپیٹنگ جاری

نیو کراچی ٹاؤن  5200  روڈ پر مرمتی کام کا آغاز، سیکٹر 9  نارتھ کراچی میں روڈ کارپیٹنگ جاری

کراچی: جماعت اسلامی کے منتخب نمائندوں کی نگرانی میں نیو کراچی ٹاؤن میں ترقیاتی کام شب و روز جاری۔چیئرمین نیو کراچی ٹاؤن محمد یوسف نے میونسپل کمشنر ذلفقار علی شاہ کے ہمراہ عوام کو بہتر سفری سہولیات کی فراہمی کے لیے  5200  روڈ، جیو مارکیٹ سے کالا اسکول تک سڑک کی مرمت کے منصوبے کا باقاعدہ آغاز کردیا۔ بعد ازاں چیئرمین نیو کراچی ٹاؤن محمد یوسف نے وائس چیئرمین شعیب بن ظہیر کے ہمراہ نارتھ کراچی سیکٹر  9  میں جاری روڈ کارپیٹنگ کے کام کا تفصیلی جائزہ بھی لیا۔اس موقع پرAC بی اینڈ آر آغا جہانزیب،انچارج بی اینڈ آر فیصل صغیر،انجینئر بی اینڈ آر ساجد صدیقی ودیگر متعلقہ افسران بھی ان کے ہمراہ موجود تھے۔

چیئرمین محمد یوسف نے متعلقہ حکام سے منصوبوں کی رفتار، معیار اور تکمیل کے مقررہ وقت کے بارے میں بریفنگ حاصل کی اور ہدایت کی کہ تمام ترقیاتی کام اعلیٰ معیار کے مطابق اور مقررہ مدت میں مکمل کیے جائیں تاکہ شہریوں کو کسی قسم کی دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

اس موقع پر چیئرمین نیو کراچی ٹاؤن محمد یوسف نے عوام سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ترقیاتی منصوبوں کا مقصد صرف سڑکیں تعمیر کرنا نہیں بلکہ شہریوں کو محفوظ، معیاری اور سہولت بخش سفری ماحول فراہم کرنا ہے۔ نیو کراچی ٹاؤن کے تمام علاقوں میں بلاامتیاز ترقیاتی کام جاری رکھے جائیں گے اور عوامی وسائل کے شفاف استعمال کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ خراب سڑکیں شہریوں کے لیے مشکلات کا باعث بنتی ہیں، اسی لیے ہم ترجیحی بنیادوں پر سڑکوں کی مرمت اور کارپیٹنگ کے منصوبوں پر کام کر رہے ہیں۔ ہماری کوشش ہے کہ نیو کراچی ٹاؤن کا ہر علاقہ بہتر انفراسٹرکچر اور جدید شہری سہولیات سے آراستہ ہو۔

چیئرمین محمد یوسف نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ تعمیراتی کاموں میں معیار پر کوئی سمجھوتہ نہ کیا جائے اور منصوبوں کی مسلسل نگرانی جاری رکھی جائے تاکہ عوام کو جلد از جلد ان منصوبوں کے ثمرات حاصل ہو سکیں۔میونسپل کمشنر ذلفقار علی شاہ نے ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ عوام کی خدمت اور بنیادی سہولیات کی فراہمی نیو کراچی ٹاؤن کی اولین ترجیح ہے۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں