چیئرمین لیاقت آباد ٹاؤن کا موسیٰ کالونی کا دورہ، پیور بلاک کے جاری ترقیاتی کام کا معائنہ

چیئرمین لیاقت آباد ٹاؤن کا موسیٰ کالونی کا دورہ، پیور بلاک کے جاری ترقیاتی کام کا معائنہ

کراچی: چیئرمین لیاقت آباد ٹاؤن فراز حسیب نے وائس چیئرمین اسحاق تیموری اور متعلقہ افسران کے ہمراہ یونین کمیٹی نمبر 01 موسیٰ کالونی کا دورہ کیا، جہاں مختلف علاقوں میں جاری پیور بلاک کی تنصیب کے ترقیاتی کاموں کا تفصیلی معائنہ کیا گیا۔

اس موقع پر وائس چیئرمین اسحاق تیموری، متعلقہ یوسی چیئرمین اور دیگر افسران و ذمہ داران بھی موجود ہیں۔ چیئرمین  لیاقت آباد ٹاؤن فراز حسیب نے جاری ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیتے ہوئے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ پیور بلاک کی تنصیب کا کام مقررہ معیار کے مطابق جلد از جلد مکمل کیا جائے، جبکہ کام کے دوران تعمیراتی معیار اور شہریوں کو درپیش مشکلات کا بھی خصوصی خیال رکھاجائے۔

چیئرمین فراز حسیب نے کہا کہ لیاقت آباد ٹاؤن کی تمام یونین کمیٹیوں میں بنیادی شہری سہولیات کی بہتری اور عوام کو بہتر بلدیاتی سہولیات کی فراہمی ہماری اولین ترجیحات میں شامل ہے۔ موسیٰ کالونی سمیت ٹاؤن کے مختلف علاقوں میں سڑکوں اور گلیوں کی بہتری کے لیے ترقیاتی کام تسلسل کے ساتھ جاری رکھے جائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ پیور بلاک کی تنصیب سے نہ صرف ٹوٹی پھوٹی گلیوں اور سڑکوں کی حالت بہتر ہوگی بلکہ شہریوں کو آمدورفت میں بھی سہولت حاصل ہوگی۔ ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل میں معیار پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔

چیئرمین فراز حسیب نے مزید کہا کہ عوامی مسائل کے حل کے لیے فیلڈ میں موجود رہ کر ترقیاتی کاموں کی نگرانی کی جا رہی ہے، تاکہ مختص وسائل کو مؤثر انداز میں استعمال کرتے ہوئے شہریوں کو زیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کیا جاسکے۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں