پاکستان کی اقوامِ متحدہ کے امن مشنز میں شرکت ہمیشہ نمایاں رہی ہے:سیکرٹری جنرل اقوامِ متحدہ

پاکستان کی اقوامِ متحدہ کے امن مشنز میں شرکت ہمیشہ نمایاں رہی ہے:سیکرٹری جنرل اقوامِ متحدہ

اقوامِ متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس کی وزارتِ داخلہ آمد

سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ کی وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی اور وزیرِ مملکت طلال چوہدری سے ملاقات

عالمی و علاقائی صورتحال اور امن مشنز  کے امور پر تبادلہ خیال

محسن نقوی نے کہا کہ پاکستان دہشتگردی کیخلاف عالمی جنگ لڑ رہا ہے، افغانستان میں اس وقت 25 دہشتگرد تنظیمیں کام کر رہی ہیں، جو عالمی امن کیلئے بڑا خطرہ ہیں،عالمی برادری کو اس خطرے سے نمٹنے کیلئے ملکر کام کرنے کی ضرورت ہے۔پاکستان اقوامِ متحدہ کے امن مشنز میں اپنا بھر پور کردار جاری رکھے گا۔

وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ پاکستانی پولیس کے افسران اور اہلکار اقوامِ متحدہ پولیس میں بھی خدمات سرانجام دے رہے ہیں، پاکستان نے امن مشنز میں 181 جانوں کا نذرانہ پیش کیا ہے۔

سیکرٹری جنرل اقوامِ متحدہ انتونیو گوتریس نے کہا کہ پاکستان کی اقوامِ متحدہ کے امن مشنز میں شرکت ہمیشہ نمایاں رہی ہے، دنیا کے امن کیلئے پاکستان کا کردار قابلِ ستائش ہے۔

وزیرِ داخلہ نے قدرتی آفات کے دوران پاکستان کی بھرپور امداد پر جنرل سیکرٹری اقوامِ متحدہ کا شکریہ ادا کیا۔

سپیشل سیکرٹری داخلہ، ایڈیشنل سیکرٹری داخلہ اور اعلیٰ حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں