نیشنل سیکیورٹی ورکشاپ کے شرکاء کا نیول ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد کا دورہ
28ویں نیشنل سیکیورٹی ورکشاپ کے شرکاء نے نیول ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد کا دورہ کیا
پاک بحریہ کے بحری سیکیورٹی چیلنجز سے نمٹنے، ساحلی آبادیوں کی سماجی و اقتصادی ترقی، بحری و ساحلی تحفظ اور بندرگاہوں کے دفاع سے متعلق اقدامات پر بریفنگ دی گئی۔
اس موقع پر چیف آف دی نیول اسٹاف نے خلیجِ عمان میں بدلتے بحری چیلنجز سے نمٹنے کے لیے علاقائی بحری افواج کے درمیان قریبی تعاون کو ناگزیر قرار دیا۔
