نیت عوام کی خدمت ہو تو عالمی معیار کے منصوبے بھی مکمل کیے جا سکتے ہیں:بلاول

نیت عوام کی خدمت ہو تو عالمی معیار کے منصوبے بھی مکمل کیے جا سکتے ہیں:بلاول

چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے سندھ حکومت کے سیلاب متاثرین کی بحالی کے تاریخی منصوبے، سندھ پیپلز ہاؤسنگ فار فلڈ افیکٹیز (SPHF) کے تحت 10 لاکھ گھروں کی تکمیل کی تقریب سے خطاب کیا۔

بلاول بھٹو زرداری  نے کہا کہ تنقید اور کردار کشی کے باوجود سندھ حکومت نے شفافیت اور عملی کارکردگی سے اپنی صلاحیت ثابت کی ہے۔ سندھ پیپلز ہاؤسنگ منصوبہ اس بات کا واضح ثبوت ہے کہ اگر نیت عوام کی خدمت ہو تو عالمی معیار کے منصوبے بھی مکمل کیے جا سکتے ہیں۔

چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ 10 لاکھ گھر غریب اور سیلاب متاثرہ خاندانوں کے لیے تعمیر کرکے سندھ حکومت نے اپنے وعدے کو حقیقت میں بدل دیا۔ یہ صرف گھروں کی تعمیر نہیں بلکہ لاکھوں خاندانوں کے لیے تحفظ، عزت اور ایک بہتر مستقبل کی ضمانت ہے۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں