چشمہ 5 نیوکلیئر پاور پلانٹ تعمیر سے عوام کو سستی بجلی دستیاب ہوگی:وزیراعظم

چشمہ 5 نیوکلیئر پاور پلانٹ تعمیر سے عوام کو سستی بجلی دستیاب ہوگی:وزیراعظم

وزیراعظم نے چشمہ 5 نیوکلیئر پاور پلانٹ کے ڈوم کی تنصیب کو قابل فخر سنگ میل قرار دیا

وزیراعظم نے میانوالی میں چشمہ فائیو نیوکلیئر پاور پلانٹ کے پانچویں یونٹ کی ڈوم کا افتتاح کیا اور اس کی تنصیب کو قابل فخر سنگ میل قرار دیا۔

خطاب میں وزیراعظم نے کہا کہ اس تقریب میں شرکت میرے لیے مسرت کا باعث ہے، یہ پاکستان کا سب سے بڑا نیوکلیئر پلانٹ ہے جو چین کے تعاون سے تعمیر کیا جارہا ہے، جولائی 2023 میں اس اہم منصوبے کا سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب میں بھی وہ شریک تھا

شہباز شریف نے چین کے تعاون سے میانوالی میں تعمیر ہونے والے پاکستان کے سب سے بڑے نیوکلیئر پاور پلانٹ کو اہم سنگ میل قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس کی مدد سے عوام کو سستی اور ماحول دوست بجلی فراہم کرنے میں مدد ملے گی۔

وزیراعظم نے کہا کہ چشمہ فائیو نیوکلیئر پاور پلانٹ کے ڈوم کی تنصیب کو پاک چین لازوال دوستی اور عزم کی علامت قرار دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان توانائی کے تحفظ، قابل اعتماد اور سستی بجلی فراہم کرنے کے معاملے میں کردار ادا کرے گا۔

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ ملک کو معاشی طور پر مضبوط اور توانائی کے شعبے میں خودکفیل، ماحول دوست ملک بنانے کے لئے مقامی وسائل، انسانی سرمائے سے بھرپور فائدہ اٹھانا ہوگا۔

شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان اٹامک انرجی کمیشن نے چشمہ نیوکلیئر پاور پلانٹ کے یونٹ سی فائیو (C-5) کے ڈوم کی کامیاب تنصیب کے ساتھ منصوبے کی تعمیر میں ایک اہم سنگ میل عبور کر لیا۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں