وزیراعلیٰ سندھ اور یو این آئی ڈی او کا سندھ کی ترقی کے لیے تعاون بڑھانے پر اتفاق

وزیراعلیٰ سندھ اور یو این آئی ڈی او کا سندھ کی ترقی کے لیے تعاون بڑھانے پر اتفاق

کراچی: وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا اقوام متحدہ کی انڈسٹریل ڈیولپمنٹ آرگنائزیشن (UNIDO) کے اعلیٰ سطحی وفد کے ساتھ اہم اجلاس

اجلاس میں وزیر برائے محنت سعید غنی، وزیر برائے منصوبہ بندی و ترقی جام خان شورو، معاونِ خصوصی برائے سرمایہ کاری قاسم نوید، چیئرمین پی اینڈ ڈی نجم شاہ، سیکریٹری ٹو سی ایم آصف جمیل، سیکریٹری سماجی تحفظ خادم چنہ، ایڈیشنل سیکریٹری سرمایہ کاری ظہور مری اور دیگر شریک

ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل  اینڈ منیجنگ ڈائریکٹر مس  فاتو حیدرہ کی سربراہی میں یو این آئی ڈی او وفد میں ایشیا پیسیفک ریجن کے سربراہ جی ژاؤ، قائم مقام سربراہ بدرالاسلام اور پائیدار کے قومی تکنیکی مشیر فاروق احمد صدیقی اور دیگر شامل

سید مراد علی شاہ اور یو این آئی ڈی او کا سندھ کی ترقی کے لیے تعاون بڑھانے، سندھ میں ترقیاتی منصوبوں کے لیے 4 کروڑ ڈالر متحرک  کرنے کا منصوبہ، وزیراعلیٰ سندھ اور یو این آئی ڈی او میں اتفاق

سندھ میں جامع معاشی ترقی، دیہی خوشحالی اور روزگار کے مواقع بڑھانے کے لیے یو این آئی ڈی او کا تعاون مزید مستحکم کرنے کا فیصلہ

موسمیاتی تبدیلیوں کے اثرات سے محفوظ بنیادی ڈھانچے اور دیہی ترقی کے لیے سندھ حکومت اور یو این آئی ڈی او میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

وزیراعلیٰ سندھ نے 2022ء کے تباہ کن سیلاب کے بعد دیہی آبادیوں کی بحالی میں یو این آئی ڈی او کے کردار کو سراہا

قاسم نوید نے کہا کہ سندھ پیپلز ہاؤسنگ فار فلڈ افیکٹیز کے تعاون سے سیلاب متاثرہ آبادیوں کی موسمیاتی تبدیلیوں سے محفوظ منصوبہ بندی پر کام جاری ہے،

وزیراعلیٰ سندھ کی دیہی آبادیوں، چھوٹے کاروباروں اور موسمیاتی تبدیلیوں سے محفوظ ترقیاتی منصوبوں میں یو این آئی ڈی او کے تعاون کی تعریف

ترجمان وزیراعلیٰ سندھ کے مطابق ملاقات میں یورپی یونین کے تعاون سے جاری پائیدار پروگرام کی پیش رفت اور نئے ترقیاتی اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔

یو این آئی ڈی او کا 2025ء سے 2030ء تک سندھ کے لیے خصوصی ترقیاتی پروگرام تیار کرنے کا منصوبہ

فتوحیدرہ نے کہا کہ سندھ کے لیے مجوزہ ترقیاتی پروگرام میں تقریباً 4 کروڑ ڈالر متحرک کرنے کا ارادہ ہے، سندھ کی ترقیاتی ضروریات اور ترجیحات کے مطابق یو این آئی ڈی او کا خصوصی پروگرام تیار کیا جائے گا۔

پاکستان نے یو این آئی ڈی او کے پروگرام فار کنٹری پارٹنرشپ فریم ورک پر دستخط کر دیے، سندھ کے لیے الگ پروگرام کی تیاری کا منصوبہ

وزیراعلیٰ سندھ کا ترقیاتی پروگرام کو ترجیحی منصوبے کے طور پر منظور کرانے کے لیے وفاقی حکومت سے رابطے کا عزم

سندھ کے مجوزہ ترقیاتی پروگرام پر وزارتِ موسمیاتی تبدیلی اور متعلقہ وفاقی اداروں کے ساتھ مل کر کام کیا جائے گا

یورپی یونین کی 4 کروڑ 95 لاکھ 50 ہزار یورو کی گرانٹ سے سندھ میں پائیدار پروگرام جاری ہے، وزیر منصوبہ بندی و ترقی

جام خان شورو نے کہا کہ پائیدار پروگرام کا مقصد غربت میں کمی، مقامی معیشت کی مضبوطی اور دیہی علاقوں میں روزگار کے مواقع پیدا کرنا ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ پائیدار پروگرام کے تحت ٹھٹو، سجاول، بدین، تھرپارکر اور لاڑکانو میں ترقیاتی اقدامات جاری ہیں، وزیر منصوبہ بندی و ترقی دیہی علاقوں میں بنیادی ڈھانچے، عوامی سہولتوں اور مقامی کاروباروں کی ترقی کے لیے اقدامات لازمی ہیں۔

پائیدار پروگرام کے تحت چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباروں کو مالی گرانٹس اور تکنیکی معاونت فراہم کی جا رہی ہے، بریفنگ

سندھ میں خواتین اور نوجوانوں کے لیے معاشی مواقع پیدا کرنا پائیدار پروگرام کے اہم مقاصد میں شامل ہیں، بریفنگ

وزیراعلیٰ سندھ نے سیلاب متاثرین کی بحالی اور دیہی کاروباری افراد کی معاونت کے لیے پائیدار پروگرام کو سراہا

وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ دیہی علاقوں میں نئے کاروباروں کے قیام اور پہلے سے موجود کاروباروں کی توسیع کے لیے مالی معاونت فراہم کی جا رہی ہے۔

بریفنگ میں بتایا گیا کہ پائیدار پروگرام کے تحت مالی معاونت سے بدین میں خاتون کاروباری شخصیت نے ریسٹورنٹ قائم کیا ہے، لاڑکانو میں کاروباری شخص نے پائیدار کی معاونت سے فلور مل سے منسلک پاستا بنانے کا یونٹ قائم کیا ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ مالی معاونت، کاروباری رہنمائی اور منڈیوں تک رسائی دیہی علاقوں میں روزگار اور معاشی سرگرمیوں کو فروغ دے سکتی ہے، سندھ کے دیہی علاقوں میں کاروباری سرگرمیوں کے فروغ اور آمدن کے پائیدار ذرائع پیدا کرنے پر توجہ دے رہے ہیں۔

پائیدار پروگرام کے پانچ اضلاع میں تقریباً 300 دیہات کے لیے موسمیاتی تبدیلیوں سے محفوظ ترقیاتی منصوبے تیار کیا ہے، بریفنگ

سید مراد علی شاہ نے کہا کہ سندھ میں موسمیاتی خطرات کا مقابلہ کرنے والے دیہی بنیادی ڈھانچے کی تعمیر کے لیے اقدامات کر رہے ہیں،

ٹھٹو کے گوٹھ لاکھو بھنبھرو کے ماڈل کو مزید 100 دیہات تک وسعت دینے کے لیے یو این آئی ڈی او کی معاونت

موسمیاتی تبدیلیوں سے محفوظ دیہات میں صاف پانی، نکاسیٔ آب، سڑکوں اور صفائی کی سہولتیں بہتر بنانے کا منصوبہ

وزیراعلیٰ سندھ کا دیہی آبادیوں میں بنیادی سہولتوں اور روزگار کے منصوبوں سے طویل مدتی فوائد یقینی بنانے پر زور

سید مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ سندھ کے دیہی علاقوں میں توانائی کی بچت کرنے والی سہولتوں اور بنیادی شہری خدمات کی فراہمی یقینی بنائی جائے گی۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں