ٹاؤن میونسپل کارپوریشن لیاقت آبادکے تعلیمی اداروں میں ون ڈے اسٹوڈنٹ گورنمنٹ اور بلیو ڈے کی تقریبا ت منعقد

ٹاؤن میونسپل کارپوریشن لیاقت آبادکے تعلیمی اداروں میں ون ڈے اسٹوڈنٹ گورنمنٹ اور بلیو ڈے کی تقریبا ت منعقد

کراچی: ٹاؤن میونسپل کارپوریشن لیاقت آباد کے تعلیمی اداروں نواب صدیقی علی  خان اسکول، لیاقت آباد نمبر  02،  یونین کمیٹی نمبر  07   اور شبلی نعمانی اسکول میں ون ڈے اسٹوڈنٹ گورنمنٹ اور پرائمری سیکشن میں بلیو ڈے کے حوالے سے خصوصی تقریبات کا انعقاد کیا گیا، جس میں چیئرمین لیاقت آباد ٹاؤن فراز حسیب،وائس چیئر مین یوسی  07  اظہر عظیم شمسی، کوآرڈینیٹر صغیر احمد انصاری اور دیگر معزز شخصیات نے شرکت کی۔

اسکولوں میں منعقدہ ان تقریبات کے دوران طلبہ نے بھرپور جوش و خروش کا مظاہرہ کیا، جبکہ اساتذہ نے بچوں کی تعلیمی و تربیتی سرگرمیوں کو سراہا،ون ڈے اسٹوڈنٹ گورنمنٹ کے انعقاد کا بنیادی مقصد طلبہ کو عملی طور پر قیادت، ذمہ داری، نظم و ضبط اور اجتماعی فیصلوں کی اہمیت سے روشناس کرانا ہے۔ اس سرگرمی کے ذریعے طلبہ کو یہ موقع فراہم کیا جاتا ہے کہ وہ تعلیمی ماحول میں مختلف ذمہ داریاں سنبھالنے، اپنے فرائض کو سمجھنے اور دوسروں کے ساتھ مل کر کام کرنے کی صلاحیت پیدا کریں۔

اس موقع پر چیئرمین لیاقت آباد ٹاؤن نے طلبہ کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے کہا کہ تعلیم صرف کتابی علم تک محدود نہیں، بلکہ بچوں کی شخصیت سازی، کردار کی تعمیر اور انہیں مستقبل کی ذمہ داریوں کے لیے تیار کرنا بھی تعلیمی اداروں کی بنیادی ذمہ داری ہے۔ طلبہ کو قیادت کے مواقع فراہم کرنے سے ان میں خود اعتمادی، فیصلہ سازی اور احساسِ ذمہ داری جیسی اہم صلاحیتیں پروان چڑھتی ہیں۔بلیو ڈے کی تقریب، بچوں میں مثبت سوچ اور صحت مند تعلیمی ماحول کے فروغ کا پیغام نواب صدیقی علی خان اسکول اور شبلی نعمانی اسکول کے پرائمری سیکشن میں بلیو ڈے کے حوالے سے بھی خصوصی تقریب منعقد کی گئی، جس میں بچوں نے بھرپور دلچسپی کا اظہار کیا۔

اس سرگرمی کا مقصد بچوں کے لیے ایک خوشگوار، دوستانہ اور سرگرمیوں سے بھرپور تعلیمی ماحول فراہم کرنا اور انہیں باہمی تعاون، تخلیقی صلاحیتوں اور اجتماعی شرکت کی جانب راغب کرنا تھا۔چیئرمین لیاقت آباد ٹاؤن نے اساتذہ کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ بچوں کی ابتدائی تعلیم ان کی مستقبل کی شخصیت کی بنیاد ہوتی ہے۔ اسکولوں میں اس نوعیت کی سرگرمیاں بچوں کے لیے تعلیم کو مزید دلچسپ اور مؤثر بنانے میں مدد دیتی ہیں۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں