وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے امریکی سفیر نیٹلی ہیکر کی اسلام آباد میں اہم ملاقات
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے امریکی سفیر نیٹلی ہیکر کی اسلام آباد میں اہم ملاقات ہوئی۔
وزیرداخلہ محسن نقوی نے جنگ بندی میں توسیع کے لیے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اقدام کو سراہا
محسن نقوی نے کہا کہ وزیراعظم محمد شہبازشریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر مسئلے کے حل کیلئے ہر سطح پر بھرپور کوششیں کر رہے ہیں۔امید ہے کہ فریقین سفارتی اور پر امن حل کو موقع دیں گے۔
نیٹلی بیکر نے خطے میں قیام امن اور تنازعہ کے حل کیلئے پاکستان کے تعمیری کردار کو سراہا۔
