اسکولوں میں حاضری بہتر کرنے کیلئے طلبہ کو شناختی نمبردینے اور ایپ استعمال کرانے کا فیصلہ
ترجمان وزیراعلیٰ سندھ کے مطابق اسٹوڈنٹ اٹینڈنس مانیٹرنگ سسٹم کا مقصد غیر حاضری اور ڈراپ آؤٹ کی شرح میں کمی لانا ہے۔سندھ کابینہ نے اسکولوں میں طلبہ کی حاضری کو بہتر بنانے کیلئے ہر طالب علم کو منفرد شناختی نمبر دینے اور موبائل ایپ کا استعمال لازم بنانے فیصلہ کیا ہے۔
وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی زیر صدارت کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں کابینہ کو اسٹوڈنٹ اٹینڈنس مانیٹرنگ سسٹم پر بریفنگ دی گئی۔
ترجمان نے بتایا کہ اسٹوڈنٹ اٹینڈنس مانیٹرنگ سسٹم کا مقصد غیر حاضری اور ڈراپ آؤٹ کی شرح میں کمی لانا ہے۔اس کے علاوہ سندھ کابینہ نے ہر طالب علم کو منفرد شناختی نمبر دینے اور روزانہ حاضری کے لیے موبائل ایپ کا استعمال لازم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
