وزیراعلیٰ سندھ سے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی ملاقات
کراچی: وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی ملاقات
ملاقات میں ملک میں امن امان اور خطے میں جاری کشیدگی پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔
باہمی دلچسپی کے امور اور سیکیورٹی معاملات پر بھی دوران ملاقات گفتگو
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا کہ خطے کے موجودہ حالات میں قومی یکجہتی ناگزیر ہے۔سیاسی اور عسکری قیادت خطے میں جاری کشیدگی کو کم کرنے کے لئے بھرپور کوششیں کر رہی ہے۔
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ ملک میں امن امان کو برقرار رکھنے لیے ضروری اقدامات کئے جا رہے ہیں۔
