گلبرگ ٹاؤن میں نئے میونسپل کمشنر حمیر احمد کا تعارفی اجلاس، عوامی خدمت کے معیار کو مزید بہتر بنانے پر زور

گلبرگ ٹاؤن میں نئے میونسپل کمشنر حمیر احمد کا تعارفی اجلاس، عوامی خدمت کے معیار کو مزید بہتر بنانے پر زور

کراچی: چیئرمین گلبرگ ٹاؤن نصرت اللہ کی سربراہی میں گلبرگ ٹاؤن کے مرکزی دفتر میں ایک اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں نئے تعینات ہونے والے میونسپل کمشنر حمیر احمد کی تمام محکمہ جاتی افسران سے تعارفی ملاقات کرائی گئی۔

اجلاس میں وائس چیئرمین محمد الیاس، سابقہ ٹاؤن ناظم فاروق نعمت اللہ، مختلف محکموں کے ڈائریکٹرز، انجینئرز اور تمام متعلقہ افسران نے شرکت کی۔

اس موقع پر چیئرمین گلبرگ ٹاؤن نصرت اللہ نے نئے میونسپل کمشنر کو خوش آمدید کہتے ہوئے کہا کہ گلبرگ ٹاؤن کی انتظامیہ عوام کو بہترین بلدیاتی سہولیات کی فراہمی کے لیے متحد ہو کر کام کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ تمام محکمے باہمی تعاون، شفافیت اور پیشہ ورانہ انداز میں اپنی ذمہ داریاں انجام دے رہےہیں تاکہ ترقیاتی منصوبے بروقت مکمل ہوں اور شہریوں کے مسائل فوری طور پر حل کیے جا سکیں۔

چیئرمین نصرت اللہ نے تمام محکمہ جاتی افسران کو ہدایت کی کہ وہ نئے میونسپل کمشنر کے ساتھ مکمل ہم آہنگی اور ٹیم ورک کے جذبے سے کام کریں، کیونکہ مؤثر رابطہ اور بہتر انتظامی تعاون ہی عوامی خدمت کے معیار کو مزید بلند بنا سکتا ہے۔

نئے میونسپل کمشنر حمیر احمد نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین گلبرگ ٹاؤن اور تمام افسران کا شکریہ ادا کیا اور اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ ٹاؤن انتظامیہ کے ساتھ مل کر عوامی مسائل کے حل، صفائی ستھرائی، ترقیاتی منصوبوں اور شہری سہولیات کی بہتری کے لیے اپنی تمام تر صلاحیتیں بروئے کار لائیں گے۔

اجلاس کے اختتام پر تمام افسران نے نئے میونسپل کمشنر کو خوش آمدید کہا اور گلبرگ ٹاؤن کی ترقی اور عوامی خدمت کے سفر کو مزید مؤثر انداز میں آگے بڑھانے کے عزم کا اظہار کیا۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں