میونسپل کمشنر ملک گڈاپ ٹاؤن کی زیرِ صدارت مختلف محکمہ جاتی افسران کا ایک اہم اجلاس

میونسپل کمشنر ملک گڈاپ ٹاؤن کی زیرِ صدارت مختلف محکمہ جاتی افسران کا ایک اہم اجلاس

کراچی: ٹاؤن میونسپل کارپوریشن گڈاپ کے چیئرمین طارق عزیز بلوچ کی خصوصی ہدایت پر میونسپل کمشنر ملک مجتبیٰ ایاز کی زیرِ صدارت گڈاپ ٹاؤن کے مختلف محکمہ جاتی افسران کا ایک اہم اجلاس منعقد ہوا,اجلاس میں سینیٹیشن(ایم اینڈ ای)(بی اینڈ آر) اینٹی انکروچمنٹ، ایڈورٹائزمنٹ سمیت دیگر محکموں کے افسران نے شرکت کی۔

اجلاس کے دوران صفائی ستھرائی، تجاوزات کے خاتمے، واٹر سپلائی ٹینکرز کی بروقت فراہمی، سیوریج لائنوں کی مرمت، جاری ترقیاتی منصوبوں کی پیش رفت، عوامی شکایات کے ازالے اور دیگر بلدیاتی امور کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔

میونسپل کمشنر ملک مجتبیٰ ایاز نے تمام متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ وہ فیلڈ میں اپنی موجودگی اور تمام ملازمین کی سو فیصد حاضری کو یقینی بنایا جائے اور ہر محکمہ روزانہ کی بنیاد پر اپنی کارکردگی کا جائزہ لے کر رپورٹ پیش کرے۔ صفائی ستھرائی کے نظام کو مزید مؤثر اور فعال بنایا جائے، تجاوزات کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری رکھی جائیں، شہریوں کو ضرورت کے مطابق بروقت واٹر سپلائی ٹینکرز فراہم کیے جائیں، جبکہ خراب سیوریج لائنوں کی مرمت اور نکاسی آب کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کیے جائیں، عوامی شکایات کے فوری ازالے کو یقینی بنائیں اور ہر شعبے میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کریں۔

انہوں نے واضح کیا کہ دفتری و فیلڈ امور میں غفلت، غیرحاضری، سستی یا فرائض میں کوتاہی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔چیئرمین طارق عزیز بلوچ نے اپنے پیغام میں کہا کہ گڈاپ ٹاؤن میں عوام کو معیاری بلدیاتی سہولیات کی فراہمی، صاف ستھرا ماحول، بہتر نکاسی آب، پانی کی بروقت فراہمی، تجاوزات سے پاک شاہراہوں کی بحالی اور ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل ہماری اولین ترجیح ہے۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ تمام محکمے ٹیم ورک کے جذبے کے ساتھ کام کرتے ہوئے شہریوں کو بہترین بلدیاتی سہولیات کی فراہمی کو ہر صورت یقینی بنائیں گے

، اس موقع پر ڈائر یکٹر HRMہمایو ں عمران خان، سپرنٹنڈنٹ انجینئر (ایم اینڈ ای) نور علی جمالی، سپرنٹنڈنٹ انجینئر (بی اینڈ آر) سہیل ملاح، ڈائر یکٹر سینیٹیشن اشرف بلوچ، ڈائر یکٹر پا رکس محمد افضل لغاری، ڈائر یکٹر ایڈور ٹائزمنٹ ھدایت اللہ شیخ، ڈائریکٹر انفارمیشن رضوان صابر، ایکسین مہران ملک،(AEE) وسیم آرائیں، انچارج فیومکشن راحیل آرائیں،(پی ایس)MC) (علی مہر، پی ایس چیئرمین لعل جان نبی بھی موجود تھے۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں