چیئرمین صفورا ٹاؤن کی صدارت میں اجلاس،جشن آزادی منانے کے حوالے سے تیاریوں کا جائزہ لیا گیا
کراچی: چیئرمین صفورا ٹاؤن راشد خاصخیلی کی صدارت میں جشن آزادی پاکستان منانے کے حوالے سے تیاریوں کو حتمی شکل دینے کیلئے میونسپل کمشنر عالمگیر جونیجو کے ہمراہ افسران کا اجلاس منعقد ہوا جس میں مختلف پروگرام کو حتمی شکل دینے کیلئے بات چیت کی گئ 14 اگست کو سچل گراؤنڈ میں میوزیکل پروگرام منعقد کیا جارہا ہے جس میں معروف گلوکار اپنے فن کا مظاہرہ کرینگے.
اس موقع پر چیئرمین صفورا ٹاؤن راشد خاصخیلی نے کہا کہ آزادی بہت بڑی نعمت ہے لہذا جشن آزادی پاکستان شایان شان طریقے سے منایا جائے گا ،محکمہ جات جشن آزادی پاکستان منانے کیلئے تیاریوں کو فوری طور پر مکمل کریں ،ہماری کوشش ہوگی کہ آزادی پاکستان کے موقع پر یادگار پروگرام منعقد کئے جائیں جو عوام کے جذبہ حب الوطنی کو بیدار کرنے میں کردار ادا کرسکیں.
میونسپل کمشنر عالمگیر جونیجو نے اس موقع پر کہا کہ 14 اگست بہت بڑا دن ہے لہذا یوم آزادی پاکستان پر مختلف پروگرام میں عوامی شرکت کو یقینی بنانے کیلئے ہر کوئ اپنا کردار ادا کرے.
اس موقع پر مختلف افسران کو ذمہ داریاں تفویض کی گئیں.
