سیتاروڈ: زمین کے مبینہ تنازع پر نوجوان قتل

سیتاروڈ: زمین کے مبینہ تنازع پر نوجوان قتل

سیتاروڈ(رپورٹ: منور سولنگی) ضلع دادو کے علاقے سیتاروڈ کے نواحی گاؤں خالق ڈنو بگھیو میں 25 سالہ نوجوان یاسین بگھیو ولد واحد بخش بگھیو کو مسلحہ افراد نے قتل کردیا

مسلح افراد دکان پر 25 سالہ نوجوان یاسین بگھیو  بے دردی سے قتل کیا اور گولی مار کر فرار ہو گیا۔

قتل ہونے والے نوجوان کے لواحقین لاش کو رورل ہیلتھ سنٹر سیتاروڈ لائے جہاں سرکاری ڈاکٹر طبی چھٹی پر تھا اور پوسٹ مارٹم کے لیے کے این شاہ اسپتال لے جایا گیا۔

بتایا جارہا ہے کہ چانڈیا برادری کے ساتھ زمین کے تنازع پرمعاملہ ہوا تھا جس کے بعد نوجوان کو قتل کردیا گیا۔

قتل کا واقعہ بورڑی تھانے کی حدود میں پیش آیا۔ اس افسوسناک واقعے سے گاؤں میں خوف وہراس پھیل گیا۔

نوجوان کچھ عرصہ قبل دبئی سے واپس آیا تھا اور اس کی شادی بھی حال ہی میں ہوئی تھی۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں