پولیس خواتین پر تشدد کے واقعات میں فوری کارروائی یقینی بنائے: وزیراعلیٰ سندھ
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا خواتین کے خلاف تشدد کے خاتمے کے عالمی دن پر پیغام
یہ دن خواتین اور بچیوں کو تشدد سے تحفظ دینے کا عالمی عزم ہے، وزیراعلیٰ سندھ
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا کہ واتین پر تشدد صحت، خاندان اور معاشرتی ترقی کو نقصان پہنچاتا ہے، کاروکاری کے نام پر قتل سنگین جرم، ناقابل قبول ہے، خواتین کو پیسوں کے عوض فروخت کرنا بنیادی حقوق کی سنگین خلاف ورزی ہے۔
سید مراد علی شاہ نے کہا کہ قبائلی تنازعات میں خواتین کو نشانہ بنانا قابل مذمت، ملوث افراد کے خلاف کارروائی ہوگی۔جرگوں کے فیصلوں پر خواتین کو قتل یا تشدد کا نشانہ بنانا برداشت نہیں، سندھ حکومت خواتین کے تحفظ کے لیے شکایتی مراکز اور دارالامان چلا رہی ہے، محکمہ ترقی خواتین کی ہیلپ لائن 1094 تشدد زدہ خواتین کی مدد کے لیے فعال ہے۔
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا کہ شکایتی مراکز خواتین کو قانونی معاونت، مشاورت اور تحفظ کی سہولت فراہم کرتے ہیں، پولیس خواتین پر تشدد کے واقعات میں فوری کارروائی یقینی بنائے، خواتین کے خلاف جرائم رپورٹ کریں، متاثرہ خواتین کو تنہا نہ چھوڑیں۔ خواتین کے احترام، تحفظ اور مساوی حقوق کے فروغ ہماری سماجی ذمہ داری ہے۔
