وزیر جامعات سندھ نے جامعہ کراچی میں KSP پالیسی کے خلاف طلبہ کے احتجاج کا نوٹس لے لیا

وزیر جامعات سندھ نے جامعہ کراچی میں KSP پالیسی کے خلاف طلبہ کے احتجاج کا نوٹس لے لیا

کراچی: وزیرجامعات سندھ محمد اسماعیل راہو نے جامعہ کراچی میں KSP پالیسی کے خلاف طلبہ کے احتجاج کا نوٹس لے لیا۔

صوبائی وزیر نے سیکریٹری جامعات سندھ غلام عباس بلوچ اور وائس چانسلر جامعہ کراچی سے رابطہ اور طلبہ کے مسائل فوری حل کرنے کی ہدایت بھی کی۔

محمد اسماعیل راہو نے سیکریٹری جامعات سندھ محمد عباس بلوچ اور وائس چانسلر جامعہ کراچی کو ہدایت کی ہے کہ طلبہ کے تحفظات اور مسائل کا فوری جائزہ لے کر انہیں ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے۔

صوبائی وزیر نے کہا کہ طلبہ کے جائز مسائل کا حل حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے۔ تعلیمی سرگرمیوں کا تسلسل برقرار رکھنے اور طلبہ کے لیے سازگار تعلیمی ماحول یقینی بنانے کے لیے ضروری اقدامات کیے جائیں۔

انہوں نے واضح کیا کہ داخلہ پالیسی کے معاملے میں کسی بھی طالب علم کے ساتھ ناانصافی نہیں ہونی چاہیے، تمام طلبہ کو میرٹ اور شفافیت کی بنیاد پر یکساں مواقع فراہم کیے جائیں۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں