
کراچی(رپورٹ: گھنشام میگھواڑ) لک میں انٹرنیٹ کے بدستور بندش کے باعث ٹیلی کام کمپنیوں اور حکومتی محصولات کو بھی بھاری مالیاتی خسارے کا سامنا ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ منگل سے انٹریٹ سروس کی بندش سے ٹیلی کام سیکٹر کو کروڑوں روپے مالیت کا نقصان ہوا ہے، حکومتی محصولات میں بھی کروڑ روپے کی کمی واقع ہوئی۔ انٹرنیٹ کے ذریعے آن لائن کام کرنے والے افراد کو بھی سخت مشکلات کا سامنا ہے۔
