شہید بی بی کی جدوجہد، جرات اور قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا: مرتضی وہاب
کراچی: میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے
شہید محترمہ بینظیر بھٹو کو ان کی 73ویں سالگرہ پر خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہید محترمہ بینظیر بھٹو کی سالگرہ پر قوم اُن کی عظیم سیاسی خدمات کو یاد کر رہی ہے۔
مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ بینظیر بھٹو نے جمہوریت، آئین اور عوامی حقوق کے لیے تاریخی جدوجہد کی۔شہید بینظیر بھٹو مسلم دنیا کی پہلی خاتون وزیرِ اعظم تھیں۔بینظیر بھٹو نے خواتین کی سیاسی شمولیت کے لیے نئی راہیں ہموار کیں۔شہید محترمہ نے خواتین کی ترقی اور انہیں بااختیار بنانے کے لیے نمایاں اقدامات کیے۔
میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ بینظیر بھٹو نے پاکستان کے میزائل پروگرام اور دفاعی صلاحیتوں کے فروغ میں اہم کردار ادا کیا۔شہید بی بی نے صحت اور تعلیم کے شعبوں میں اصلاحات کے لیے اہم اقدامات کیے۔ بینظیر بھٹو نے پاکستان کا مثبت اور معتدل تشخص دنیا بھر میں اجاگر کیا۔شہید بی بی کی قیادت نے نوجوانوں اور خواتین کو سیاست میں آگے بڑھنے کا حوصلہ دیا۔بینظیر بھٹو جمہوری اقدار، عوامی خدمت اور وفاق کی مضبوط علامت رہیں۔بینظیر بھٹو کا وژن آج بھی عوام اور جمہوریت پسند قوتوں کے لیے مشعلِ راہ ہے۔شہید بی بی کی جدوجہد، جرات اور قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا
شہید بی بی کی جدوجہد، جرات اور قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا: مرتضی وہاب
اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔
