محسن نقوی کی وطنِ عزیز کے بہادر سپوت شہید کیپٹن حمزہ اکرم کی رہائش گاہ آمد
وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی کی وطنِ عزیز کے بہادر سپوت شہید کیپٹن حمزہ اکرم کی رہائش گاہ آمد
شہید کیپٹن حمزہ اکرم کے والد اور بھائی سے ملاقات، دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار
وفاقی وزیرِ داخلہ نے شہید کیپٹن حمزہ اکرم کے درجات کی بلندی کیلئے فاتحہ خوانی کی
وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے شہید کیپٹن حمزہ اکرم کے والد کے بلند حوصلے و جذبے کو سراہا
شہید کیپٹن حمزہ کے والد کا کہنا تھا کہ میرا بیٹا حمزہ پاکستان پر قربان ہوا، دوسرا بیٹا بھی پاکستان کیلئے حاضر ہے، شہید حمزہ نے ہمارا سر فخر سے بلند کر دیا ہے،پاکستان ہے تو ہم ہیں، پاکستان نہیں تو کچھ نہیں۔
وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ آپ جیسے عظیم والد کے حوصلے پر پوری قوم کو ناز ہے، شہید کیپٹن حمزہ اکرم کا بلند جذبہ اور غیر معمولی جرأت ہی قوم کی اصل طاقت ہے، کیپٹن حمزہ اکرم نے 7 خوارجیوں کو جہنم واصل کرکے بہادری کی اعلیٰ مثال قائم ک۔ شہید کیپٹن حمزہ اکرم سمیت ہر شہید کے خون کا ایک ایک قطرہ وطن کے تحفظ کی ضمانت ہے۔
محسن نقوی نے کہا کہ قوم شہید کیپٹن حمزہ اکرم اور انکے خاندان کی قربانیوں کا قرض ادا نہیں کر سکتی، شہید کیپٹن حمزہ ہمارے دلوں میں زندہ ہیں اور ہمیشہ زندہ رہیں گے۔
کیپٹن حمزہ اکرم ہنگو میں خوارجیوں کا بہادری سے مقابلہ کرتے ہوئے شہید ہوئے تھے۔
