بلوچستان میں فورسز کی کارروائی،دہشت گردوں کی چیک پوسٹ تباہ، 5 دہشت گرد ہلاک، 23 مغوی بازیاب

بلوچستان میں فورسز کی کارروائی،دہشت گردوں کی چیک پوسٹ تباہ، 5 دہشت گرد ہلاک، 23 مغوی بازیاب

قلات کے قریب قومی شاہراہ این 25 پر دہشت گردوں کی عوامی آمدورفت میں خلل ڈالنے کی کوشش ناکام بنادی گئی سیکیورٹی فورسز کی بروقت کارروائی میں 5 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گردوں نے این 25 پر اغوا، بھتہ خوری اور گاڑیاں چھیننے کے لیے چیک پوسٹ قائم کررکھی تھی۔

سیکیورٹی فورسز نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے دہشت گردوں کے ٹھکانے کو کلیئر کیا اور وہاں سے 23 مغوی افراد کو بحفاظت بازیاب کرالیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق کارروائی کے دوران دہشت گردوں کے قبضے سے 6 ٹرک، 3 بسیں اور 2 کاریں بھی برآمد کی گئیں جبکہ بڑی تعداد میں اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکا خیز مواد قبضے میں لے لیا گیا۔علاقے میں دہشت گردوں کے خلاف کارروائی اور کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں