شہید بینظیر بھٹو نے اپنی پوری زندگی عوام کی آواز بن کر گزاری:شرجیل انعام

شہید محترمہ بینظیر بھٹو کی سالگرہ کے موقع پر سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن کا پیغام

سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا کہ شہید محترمہ بینظیر بھٹو نے اپنی پوری زندگی عوام کی آواز بن کر گزاری،شہید بی بی نے مشکل ترین حالات میں بھی جمہوری اقدار کا علم بلند رکھا۔شہید بی بی پاکستان کی پہلی خاتون وزیر اعظم بنیں اور مسلم دنیا میلں خواتین کی سیاسی قیادت کے لیے ایک تاریخی مثال قائم کی۔ شہید بینظیر بھٹو کی جدوجہد کا محور غریب عوام، مزدوروں، کسانوں، خواتین، نوجوانوں اور محروم طبقات کے حقوق کا تحفظ تھا۔

شرجیل انعام میمن نے کہا کہ شہید بی بی نے ملک کو میزائل ٹیکنالوجی دی، لیڈی ہیلتھ ورکرز جیسے پروگرام،۔فرسٹ ویمن بینک اور ویمن پولیس اسٹیشن جیسے ادارے دیئے۔شہید بھٹو کی دی ہوئی ایٹمی قوت اور ہیں بی بی کی میزائل ٹیکنالوجی کی وجہ سے آج ملکی دفاع ناقابل تسخیر ہے۔قائد عوام شہید ذوالفقار علی بھٹو اور شہید محترمہ بینظیر بھٹو کا سیاسی فلسفہ آج بھی پاکستان پیپلز پارٹی کی جدوجہد کا بنیادی ستون ہے۔شہید بینظیر بھٹو کی سوچ اور وژن آج بھی نوجوان نسل کے لیے مشعلِ راہ ہیں۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں