کراچی:اسکیم 33 میں 8 ایکڑ اراضی کا معامل٫ عدالت کا قبضہ ختم کرنے کا حکم

کراچی:اسکیم 33 میں 8 ایکڑ اراضی کا معامل٫ عدالت کا قبضہ ختم کرنے کا حکم

کراچی: اسکیم 33 سیکٹر B17 میں واقع 8 ایکڑ اراضی پر مبینہ غیر قانونی قبضے کا معاملہ.

عدالت میں ناظر کی رپورٹ جمع ہونے کے بعد قبضہ مافیا کے خلاف انتظامیہ متحرک ہو گئی۔

مختیار کار گلزارِ ہجری کا قابضین کو باضابطہ نوٹس جاری،نوٹس سندھ پبلک پراپرٹی (ریموول آف انکروچمنٹ) ایکٹ 2010 کے تحت جاری کیا گیا۔

نوٹس میں متعدد افراد کو 3 روز کے اندر زمین واگزار کرنے کا حکم،23 جون کو زمین کے اصول دستاویزات کے ساتھ مختیار کار کے دفتر میں پیش ہونے کا حکم

نوٹس میں حکم عدولی کی صورت میں قانونی کارروائی اور تجاوزات کے خاتمے کا انتباہ

ڈپٹی کمشنر کراچی ایسٹ، اسسٹنٹ کمشنر گلزارِ ہجری، اینٹی انکروچمنٹ فورس اور سچل پولیس کو نوٹس کی کاپی ارسال کردی گئی

کاروباری و تعمیراتی حلقوں کا کہنا ہے کہ عدالتی رپورٹ کے بعد انتظامیہ کی کاروائی خوش آئند ہے۔

متاثرہ فریق کا کہنا ہے کہ عدالتی احکامات پر مکمل عملدرآمد اور زمین کا فوری تحفظ یقینی بنایا جائے،

شہری حلقوں نے مطالبہ کیا ہے کہ قبضہ مافیا کیخلاف بلا امتیاز کارروائی کرکے قانون کی عملداری قائم کی جائے۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں