ٓرٹس کونسل آف پاکستان کراچی اور سکھر کے مشترکہ تعاون سے ’’سندھ تھیٹر فیسٹیول 2026 ۔سکھر‘‘کا شاندار افتتاح

ٓرٹس کونسل آف پاکستان کراچی اور سکھر کے مشترکہ تعاون سے ’’سندھ تھیٹر فیسٹیول 2026 ۔سکھر‘‘کا شاندار افتتاح

سکھر: آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی اور سکھر آرٹس کونسل کے مشترکہ تعاون سے ’’سندھ تھیٹر فیسٹیول 2026 ۔سکھر‘‘کا شاندار افتتاح کردیا گیا۔

افتتاحی تقریب میں  آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی کی لوک ورثہ کمیٹی کے چیئرمین ڈاکٹر ایوب شیخ اور میوزک کمیٹی کے چیئرمین امجد حسین شاہ نے بطور مہمان خصوصی ’’سندھ تھیٹر فیسٹیول 2026 ۔سکھر‘‘کا افتتاح کیا جبکہ سکھر آرٹس کونسل کے صدر ممتاز بخاری، ادل سومرو، ایاز گل، منظور سومرو، اختر درگاہی، امداد شاہ، شوکت راہی، نور رضوی، نائلہ اور دیگر تھیٹر سے وابستہ فنکاروں، ادیبوں، دانشوروں، ثقافتی شخصیات اور فن کے شائقین نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ سندھ تھیٹر فیسٹیول میں سندھ کے مختلف فنکاروں اور تھیٹر سے وابستہ افراد کے پیش کردہ 10 ڈرامے پیش کیے جائیں گے۔ تمام ڈراموں کا آغاز رات 8 بجے ہوگا جس میں عوام کا بالکل داخلہ مفت رکھا گیا ہے۔ 19 ستمبر سے شروع ہونے والا ’’سندھ تھیٹر فیسٹیول‘‘ 28 ستمبر تک سکھر آرٹس کونسل میں جاری رہے گا۔

افتتاحی تقریب سے آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی کی لوک ورثہ کمیٹی کے چیئرمین ڈاکٹر ایوب شیخ نے کہاکہ سندھ کے مختلف شہروں میں تھیٹر فیسٹیولز کا انعقاد خوش آئند ہے، کیونکہ اس سے نئی نسل کو اپنی زبان، تہذیب اور ثقافتی ورثے سے جوڑنے میں مدد ملتی ہے۔ آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی سندھ کے مختلف شہروں میں فن و ثقافت کی سرگرمیوں کو فروغ دینے کے لیے اپنا کردار ادا کر رہی ہے اور سکھر میں سندھ تھیٹر فیسٹیول کا انعقاد اسی سلسلے کی ایک اہم کڑی ہے۔

میوزک کمیٹی کے چیئرمین امجد حسین شاہ نے کہا کہ سندھ کی ثقافت، زبان اور فنونِ لطیفہ کے فروغ میں تھیٹر کا اہم کردار ہے۔ ایسے فیسٹیولز نئے فنکاروں، رائٹرز اور ڈائریکٹرز کو اپنی صلاحیتوں کے اظہار کا موقع فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ عوام کو مقامی زبان اور ثقافت سے جڑے معیاری تھیٹر سے بھی روشناس کراتے ہیں۔ تھیٹر سب سے مشکل فنون میں سے ایک ہے اور یہ محض تفریح کا ذریعہ نہیں بلکہ معاشرے، زبان اور ثقافت کی عکاسی کرنے والا مؤثر وسیلہ ہے۔

سند ھ تھیٹر فیسٹیول کے پہلے روز سہراب سومرو کی ہدایت کاری میں ایوب گاد کا تحریر کردہ اردو ڈرامہ ’’تو ہی تو‘‘ سیّد انگر سلیم آڈیٹوریم میں پیش کیا گیا، جسے دیکھنے کے لیے شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور فنکاروں کی شاندار پرفارمنس پر تالیوں بجا کر بھرپور داد دی۔واضح رہے کہ  تمام ڈراموں کا آغاز رات 8 بجے ہوگا جبکہ فیسٹیول میں فیملی کا داخلہ مفت ہے،سندھ تھیٹر فیسٹیول 28 ستمبر تک سکھر آرٹس کونسل میں جاری رہے گا جس میں عوام کا داخلہ بالکل مفت ہے۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں