شہید بینظیر بھٹو جمہوریت، عوامی حقوق اور عوامی خدمت کی ایک درخشاں مثال ہیں:ناصر شاہ

شہید بینظیر بھٹو جمہوریت، عوامی حقوق اور عوامی خدمت کی ایک درخشاں مثال ہیں:ناصر شاہ

وزیر بلدیات ناصر حسین شاہ کا شہید بینظیر بھٹو کی 73 ویں سالگرہ پر خراج عقیدت

ناصر شاہ حسین شاہ نے کہا ہے کہ  شہید بینظیر بھٹو جمہوریت، عوامی حقوق اور عوامی خدمت کی ایک درخشاں مثال ہیں۔شہید بینظیر بھٹو دنیا کی پہلی مسلم خاتون وزیر اعظم تھی۔شہید محترمہ بے نظیر بھٹو نے ملک میں جمہوریت کی بحالی اور استحکام کے لیے تاریخی جدوجہد کی۔

وزیربلدیا سید ناصر شاہ نے کہا کہ شہید ذوالفقار علی بھٹو نے ملک کو ایٹمی پروگرام اور شہید بی بی نے میزاٸیل ٹیکنالوجی دی،بے نظیر بھٹو شہید کا وژن آج بھی پاکستان پیپلز پارٹی اور عوام کے لیے مشعلِ راہ ہے۔شہید بی بی کی سیاسی خدمات، جرات اور قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔چیٸرمین بلاول بھٹو زرداری شہید بی بی کے مشن کی تکمیل کے لیے پرعزم ہیں،شہید بی بی نے خواتین کو قومی سیاست میں بااختیار بنانے میں تاریخی کردار ادا کیا، ناصر شاہشہید محترمہ بینظیر بھٹو کی عوام دوستی اور جمہوری جدوجہد نئی نسل کے لیے مشعلِ راہ ہے،

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں