میئر کراچی ڈیفنس پہنچ گئے،امام بارگاہ میں پیش آنے والے سوزوکی حادثے کے مقام کا جائزہ
کراچی: میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب ڈیفنس میں صبا ایونیو پر واقع امام بارگاہ میں پیش آنے والے سوزوکی حادثے کے مقام پر پہنچ گئے۔
میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب کے ہمراہ ایڈیشنل آئی جی کراچی آزاد خان اور ڈی آئی جی ساؤتھ اسد رضا بھی موجود تھے۔
میئر کراچی نے کہا کہ اس ناخوشگوار واقعے کی ہر پہلو سے تحقیقات کی جائیں گی اور تمام زخمی زائرین کو بہترین طبی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔ سوزوکی ڈرائیور کو گرفتار کر کے گاڑی کو تحویل میں لے لیا گیا ہے
مرتضی وہاب نے کہا کہ محرم الحرام کے موقع پر تمام متعلقہ ادارے الرٹ ہیں اور کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے پولیس اور سول ادارے مکمل طور پر تیار ہیں۔ میئر کراچی نے ڈی آئی جی ساؤتھ کو امام بارگاہ کی سیکیورٹی مزید سخت کرنے کی ہدایت کی۔
میئر کراچی نے ایڈیشنل آئی جی کراچی کے ہمراہ جناح اسپتال میں زخمیوں کی عیادت کی۔
میئر کراچی نےولی کہا کہ تمام زخمیوں کے علاج کے اخراجات سرکاری سطح پر برداشت کیے جائیں گے۔
