پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان کی کراچی پریس کلب آمد
کراچی: پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان کی کراچی پریس کلب پہنچے جہاں انہوں نے عہدیداروں اور مجلس عاملہ سےملاقات کی۔
باکسر عامر خان نے کہا کہ ہم نے لیاری میں بہت زبردست جوش دیکھا، ہم نے دیکھا کتنا اچھا پاکستان ہے، مجھے پاکستان سے بہت لگاٶ ہے، مجھے لوگ اس لئے پسند کرتے ہیں کیوں کے میں فائیٹ کرتاہوں۔
پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان نے کہا کہ پاکستان کے لئے ہم بہت کچھ کرینگے، لیاری میں باکسنگ کے لئے کوچنگ اکیڈمی بنائینگے۔ کازکستان اورنج پاکستان نے کولیبریشن کیا ہے۔ امید ہے ایک دن پاکستان فیفا کی میزبانی کرے گا۔ میں یہ سب پیسہ بنانے کے لئے نہیں بلکہ خدمت کے لئے کرتاہوں۔
باکسر نادر علی نے کہا کہ لیاری والے عامر خان سے بہت محبت کرتے ہیں، ککری گرائونڈ میں صرف فٹبال نہیں دیگر پلیٹ فارمس ہیں، عامر خان سے سندھ بھر کے نوجوانوں کی تربیت کے لئےدرخواست کرینگے۔
صدر پریس کلب فاضل جمیلی نےکہا کہ میں عامر خان کو ویلکم کرتا ہوں۔
آخر میں باکسر عامر خان اور نادر علی کو ٹوپی اور اجرک کا تحفہ بھی پیش کیا گیا۔
