وفاقی وزیر بحری امور جنید انوار چوہدری کی بحریہ یونیورسٹی کے ریکٹر وائس ایڈمرل عابد حمید سے ملاقات

وفاقی وزیر بحری امور جنید انوار چوہدری کی بحریہ یونیورسٹی کے ریکٹر وائس ایڈمرل عابد حمید سے ملاقات

وفاقی وزیر بحری امور جنید انوار چوہدری نے بحریہ یونیورسٹی کے ریکٹر وائس ایڈمرل عابد حمید سے ملاقات کی، جس میں پاکستان میرین اکیڈمی اور بحریہ یونیورسٹی کے درمیان تعلیمی تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس موقع پر جنید انوار چوہدری نے کہا کہ بلیو اکانومی کی ترقی کیلئے بحری تعلیم کا فروغ ناگزیر ہے، جبکہ تعلیمی پالیسیوں کو بحری شعبے کی ضروریات سے ہم آہنگ کرنے کی ضرورت ہے۔

وفاقی وزیر کے مطابق پاکستان کی جی ڈی پی میں سمندری معیشت کا حصہ 0.4 فیصد ہے، جس میں اضافے کیلئے ساحلی ماحولیاتی نظام کا تحفظ بھی اہمیت رکھتا ہے۔

بحریہ یونیورسٹی کے ریکٹر وائس ایڈمرل نے پاکستان میرین اکیڈمی کے ساتھ تعلیمی تعاون میں دلچسپی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بحری تعلیم اور تحقیق کے شعبوں میں مشترکہ اقدامات کے وسیع مواقع موجود ہیں۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں