سندھ میں بلدیاتی نظام ہے جہاں کام ہورہاہے:مرتضی وہاب
میئر کراچی مرتضی وہاب نے کہا ہے کہ کراچی میں پیپلز پارٹی کام کر رہی ہے۔بلاول بھٹو زرداری کام پر نظر رکھے ہوئے ہیں۔سندھ وہ واحد صوبہ ہے جہاں بلدیاتی نظام ہے۔
انہوں نے کہا کہ بلدیاتی نظام میں تین پارٹیاں ہیں اور کام ہو رہا ہے۔اختیارات کی کوئی بات نہیں شہر میں کام جاری ہے۔جب ہم نے کمانڈ سنبھالی تو سوریج اسٹریٹ کا کوئی کام نہیں تھا۔
مرتضی وہاب نےولی کہا کہ پاکستان کا پہلا انڈسٹریل پارک وجود میں آیا جس کا افتتاح بلاول بھٹو زرداری نے کیا جس کا کریڈٹ پاکستان کے عوام کو جاتا ہے۔شہید ذوالفقار علی بھٹو کے دور میں اسپورٹس کلب بنا اس کے بعد کسی نے کوئی کوشش نہیں کی۔
مرتضی وہاب نے کہا کہ تین گاربج اسٹیشن کا کام جاری ہےِ جلد افتتاح کیا جائے گا۔تیس ارب روپے کی لاگت سے کام جاری ہے۔
عباسی شہید اسپتال کے نئے بلاک میں او پی ڈی شروع کی جائے گی۔
میئر مرتضی وہاب نے کہا کہ سرفراز شہید اسپال کو کے ایم سی ریسٹروریشن کرنے جا رہی ہے۔ایمپریس مارکیٹ کا شاندار کام کیا گیا ہے۔ایک ارب سے چکورنالہ کے ایم سی بنا رہاہے ۔منی شاہراہ بھٹو سے لوگ سفر کرینگے
30 سے 35 روز کے بعد شہریوں کو فائدہ ملے گا.
