چیئرمین گڈاپ ٹاؤن کی خصوصی ہدایت پر میونسپل کمشنر نے یوسی مراد میمن کا دورہ کیا

چیئرمین گڈاپ ٹاؤن کی خصوصی ہدایت پر میونسپل کمشنر نے یوسی مراد میمن کا دورہ کیا

کراچی: ٹاؤن میونسپل کارپوریشن گڈاپ کے چیئرمین طارق عزیز بلوچ کی خصوصی ہدایت پر میونسپل کمشنر ملک مجتبیٰ ایاز نے یوسی مراد میمن کا دورہ کیا۔

اس موقع پر سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر بخت علی، ڈپٹی ڈائریکٹر سینیٹیشن محمد افضل لغاری اور انچارج سینیٹیشن شانی پرویز بھی ان کے ہمراہ تھے۔دورے کے دوران علاقے میں صفائی ستھرائی کی صورتحال کا جائزہ لیا گیا اور کچرے کی بروقت منتقلی سمیت صفائی کے انتظامات کو مزید بہتر بنانے کے حوالے سے متعلقہ افسران کو ضروری ہدایات جاری کی گئیں۔اس موقع پر میونسپل کمشنر ملک مجتبیٰ ایاز نے) پی ایس 85) کے سینئرنائب صدر ابوبکر میمن سے ملاقات کی۔

ملاقات میں یوسی مراد میمن میں صفائی ستھرائی، کچرے کی منتقلی اور شہریوں کو درپیش مسائل سمیت مختلف امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

(پی ایس 85)کے سینئرنائب صدر  ابوبکر میمن نے کہا کہ یوسی مراد میمن میں صفائی ستھرائی کے مسائل کے حل کے لیے ٹاؤن میونسپل کارپوریشن گڈاپ کی جانب سے کیے جانے والے اقدامات قابلِ تحسین ہیں۔انتظامیہ کے ساتھ مکمل تعاون جاری رکھا جائے گا۔چیئرمین ٹاؤن میونسپل کارپوریشن گڈاپ طارق عزیز بلوچ نے اپنے خصوصی بیان میں کہا کہ شہریوں کو صاف ستھرا اور صحت مند ماحول فراہم کرنا ہماری اولین ترجیحات میں شامل ہے۔ گڈاپ ٹاؤن کی تمام یونین کونسلز میں اراکین کونسل کے مشاورت سے صفائی کے نظام کو مؤثر بنانے کے لیے عملی اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ انہوں نے افسران کو ہدایت کی کہ صفائی کے کاموں میں کسی قسم کی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی اور عوامی شکایات کا فوری ازالہ یقینی بنایا جائے۔ یوسی مراد میمن سمیت گڈاپ ٹاؤن کے تمام علاقوں میں صفائی ستھرائی کے انتظامات کی باقاعدگی سے نگرانی کی جا  ر ہی ہے تاکہ شہریوں کو بہتر بلدیاتی سہولیات فراہم کی جا سکیں۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں