میونسپل کمشنر جناح ٹاؤن اور اسسٹنٹ کمشنر فیروزآباد کا ٹیپو سلطان روڈ کا دورہ، ماڈل روڈ کے انتظامات کا جائزہ

میونسپل کمشنر جناح ٹاؤن اور اسسٹنٹ کمشنر فیروزآباد کا ٹیپو سلطان روڈ کا دورہ، ماڈل روڈ کے انتظامات کا جائزہ

ٹیپو سلطان روڈ پر صفائی، روڈ کٹنگ کے ملبے، فٹ پاتھ اور دیگر امور کا معائنہ، متعلقہ افسران کو بہتری کے اقدامات کی ہدایت

اسسٹنٹ کمشنر فیروزآباد جویریہ اشرف نے کہا کہ ٹیپو سلطان روڈ کو ماڈل روڈ کے معیار کے مطابق برقرار رکھا جائے، مقررہ وقت میں عملی نتائج سامنے آنے چاہئیں۔

روڈ کٹنگ، کارپٹنگ، فٹ پاتھ اور صفائی کے باقی ماندہ کام مقررہ مدت میں مکمل کیے جائیں، میونسپل کمشنر جناح ٹاؤن رئیس الٰہی بخش بنبھن

کراچی: میونسپل کمشنر جناح ٹاؤن رئیس الٰہی بخش بنبھن اور اسسٹنٹ کمشنر فیروزآباد جویریہ اشرف نے یوسی 8 کے ڈی اے اسکیم 1 میں واقع ٹیپو سلطان روڈ کا دورہ کیا اور ماڈل روڈ کی تکمیل کے سلسلے میں سڑک و اطراف کی مجموعی صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا۔ دورے کے دوران اسسٹنٹ کمشنر فیروزآباد جویریہ اشرف نے ٹیپو سلطان روڈ کو ماڈل روڈ کے طور پر مزید بہتر اور منظم بنانے کے لیے صفائی ستھرائی، روڈ کٹنگ کے بعد موجود ملبے کے خاتمے، فٹ پاتھ کی درستگی اور دیگر ضروری امور کا جائزہ لیا۔

انہوں نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ سڑک پر موجود ملبہ اور دیگر رکاوٹیں فوری طور پر ختم کی جائیں اور روڈ و اطراف میں صفائی سمیت تمام ضروری کام مکمل کیے جائیں۔ انہوں نے متعلقہ محکموں سے کہا کہ مقررہ وقت کے دوران اقدامات مکمل کرکے عملی نتائج پیش کیے جائیں۔

میونسپل کمشنر رئیس الٰہی بخش بنبھن نے بھی متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ روڈ کٹنگ، کارپٹنگ، فٹ پاتھ اور صفائی سے متعلق باقی ماندہ کام کو مقررہ مدت میں مکمل کیا جائے، تاکہ ٹیپو سلطان روڈ کو صاف، منظم اور شہریوں کے لیے بہتر حالت میں برقرار رکھا جاسکے۔

دورے کے موقع پر ایکسیئن ایم اینڈ ای و فوکل پرسن جناح ٹاؤن نوید صدیقی، ڈائریکٹر ایڈورٹائزمنٹ اصغر شاہ، ڈائریکٹر اینٹی انکروچمنٹ ندیم لغاری، اکاؤنٹ افسر احسن سیال، ڈائریکٹر پارکس بابر منگرانی، چیئرمین کوآرڈینیٹر راؤ کاشف، انچارج روڈ کٹنگ محمد فیصل اور انسپکٹر سینیٹیشن رشید بھی موجود تھے۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں