چیئرمین نیو کراچی ٹاؤن کا نارتھ کراچی سیکٹر 8  اور 9 کا دورہ، ترقیاتی کاموں کی رفتار اور معیار کا جائزہ

چیئرمین نیو کراچی ٹاؤن کا نارتھ کراچی سیکٹر 8  اور 9 کا دورہ، ترقیاتی کاموں کی رفتار اور معیار کا جائزہ

کراچی: چیئرمین نیو کراچی ٹاؤن محمد یوسف نے سیکٹر  8  اور  سیکٹر 9 کا دورہ کرتے ہوئے جاری ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر بی اینڈ آر ڈیپارٹمنٹ کے انچارج فیصل صغیر اور دیگر متعلقہ ٹاؤن افسران بھی ان کے ہمراہ موجود تھے۔دورے کے دوران چیئرمین نیو کراچی ٹاؤن نے روڈ کارپیٹنگ اور پیور بلاک کی تنصیب کے جاری کاموں کا معائنہ کیا اور متعلقہ افسران کو ترقیاتی کاموں کے معیار اور رفتار کو بہتر بنانے کے حوالے سے ضروری ہدایات جاری کیں۔

چیئرمین محمد یوسف نے موقع پر موجود افسران کو ہدایت کی کہ جہاں پانی کی لائنوں کے ٹوٹنے یا پانی کی نکاسی کے باعث مسائل پیدا ہو رہے ہیں، وہاں عارضی طور پر ترقیاتی کام روک دیے جائیں، کیونکہ پانی کی موجودگی میں نہ تو روڈ کارپیٹنگ کا معیار برقرار رہ سکتا ہے اور نہ ہی پیور بلاک کی تنصیب پائیدار ہو سکتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ نیو کراچی ٹاؤن میں ترقیاتی کام عوام کی سہولت کے لیے کیے جا رہے ہیں، ہمارا مقصد صرف کام مکمل کرنا نہیں بلکہ ایسے معیاری منصوبے دینا ہے جو طویل عرصے تک شہریوں کے لیے فائدہ مند ثابت ہوں۔ پانی کے مسائل کو نظر انداز کرکے سڑکیں بنانے کا کوئی فائدہ نہیں، پہلے پانی کی نکاسی کا مسئلہ حل کیا جائے گا، اس کے بعد ترقیاتی کام مزید بہتر انداز میں مکمل کیے جائیں گے۔

چیئرمین محمد یوسف نے کہا کہ عوام کے پیسوں سے ہونے والے ترقیاتی منصوبوں میں معیار پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔ روڈ، گلیوں اور دیگر بنیادی سہولیات کی بہتری ہماری اولین ترجیح ہے اور تمام منصوبوں کی نگرانی خود کر رہے ہیں تاکہ شہریوں کو حقیقی ریلیف مل سکے۔

انہوں نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ پانی کی نکاسی کے مسئلے کے حل کے لیے متعلقہ اداروں کے ساتھ رابطہ کرکے اقدامات کیے جائیں، تاکہ ترقیاتی کام جلد از جلد دوبارہ شروع کیے جا سکیں۔چیئرمین نیو کراچی ٹاؤن کا کہنا تھا کہ ترقیاتی کاموں کے ساتھ ساتھ عوامی مسائل کا حل بھی ضروری ہے، کیونکہ بہتر انفراسٹرکچر ہی ایک بہتر اور ترقی یافتہ علاقے کی بنیاد بنتا ہے۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں