منگھوپیر ٹاؤن کے علاقے رمضان گوٹھ میں عوامی صحت سے متعلق پروگرام کا انعقاد

منگھوپیر ٹاؤن کے علاقے رمضان گوٹھ میں عوامی صحت سے متعلق پروگرام کا انعقاد

کیا گیا،  پروگرام میں چیئرمین حاجی نواز علی بروہی’  وائس چیئرمین رانا محمد عارف سمیت ٹاؤن میونسپل کارپوریشن کے نمائندگان، متعلقہ اداروں کے افسران، معززین علاقہ اور اہلِ علاقہ نے شرکت کی۔

کراچی: ٹاؤن میونسپل کارپوریشن منگھوپیر کی یونین کونسل 01 مائی گڑھی کے علاقے رمضان گوٹھ میں الشفاء فاؤنڈیشن کے تعاون اور یونیسیف کی معاونت سے عوامی صحت سے متعلق پروگرام کا انعقاد کیا گیا،  پروگرام میں چیئرمین حاجی نواز علی بروہی’  وائس چیئرمین رانا محمد عارف سمیت ٹاؤن میونسپل کارپوریشن کے نمائندگان، متعلقہ اداروں کے افسران، معززین علاقہ اور اہلِ علاقہ نے شرکت کی۔

ٹاؤن چیئرمین حاجی نواز علی بروہی نے پروگرام کے مختلف حصوں کا دورہ کیا اور شہریوں کے لیے فراہم کی جانے والی طبی سہولیات، انتظامات اور دیگر سرگرمیوں کا جائزہ لیا۔ انہوں نے منتظمین سے پروگرام کے اغراض و مقاصد اور عوام کو فراہم کی جانے والی سہولیات کے حوالے سے تفصیلی معلومات بھی حاصل کیں۔

اس موقع پر حاجی نواز علی بروہی نے کہا کہ عوامی فلاح اور بنیادی سہولیات کی فراہمی ٹاؤن میونسپل کارپوریشن کی ترجیحات میں شامل ہے۔ صحت کے شعبے میں ایسے پروگراموں کا انعقاد بالخصوص ان علاقوں کے عوام کے لیے اہم ہے جہاں شہریوں کو بنیادی طبی سہولیات کے حصول میں مشکلات پیش آتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ فلاحی اداروں اور متعلقہ تنظیموں کے اشتراک سے عوام تک صحت کی سہولیات اور آگاہی پہنچانے کے عمل کو مزید مؤثر بنایا جاسکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ منگھوپیر ٹاؤن کی مختلف یونین کمیٹیوں اور آبادیوں میں عوامی ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے فلاحی سرگرمیوں کی حوصلہ افزائی کی جائے گی، جبکہ عوامی خدمت کے منصوبوں میں متعلقہ اداروں کے ساتھ ہر ممکن تعاون جاری رکھا جائے گا۔

پروگرام کے دوران شہریوں کے لیے طبی سہولیات کے علاوہ بچوں کے لیے مختلف تفریحی اور تخلیقی سرگرمیوں کا بھی اہتمام کیا گیا، جس میں بچوں نے بھرپور دلچسپی کا اظہار کیا۔ پروگرام کے ذریعے مقامی آبادی کو صحت کے حوالے سے سہولت اور رہنمائی فراہم کرنے کے ساتھ بچوں کو مثبت سرگرمیوں میں مصروف رکھنے کے لیے بھی خصوصی انتظامات کیے گئے۔

اس موقع پر یونیسیف کے کنٹری ہیڈ ڈاکٹر جارج کی شرکت بھی نمایاں رہی۔ تقریب کے دوران انہیں سندھ کی ثقافتی روایت کے مطابق اجرک پیش کی گئی۔ ڈاکٹر جارج نے ٹاؤن چیئرمین حاجی نواز علی بروہی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے پروگرام کے انعقاد میں ان کے تعاون کو سراہا اور عوامی فلاح کے لیے باہمی تعاون کی اہمیت پر زور دیا۔

تقریب میں کونسلر uc1 جاوید بروہی، ولی محمد، ماری صاحب، میڈم کوثر اقبال اور دیگر معززین و متعلقہ افراد نے شرکت کی۔ پروگرام میں اہلِ علاقہ کی جانب سے بھی بھرپور دلچسپی کا اظہار کیا گیا اور عوامی صحت سے متعلق سرگرمی کے انعقاد کو سراہا گیا۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں