کس ٹاؤن کو کتنے ارب روپے ملے؟ پی اے سی چیئرمین نے کراچی کے تمام ٹاؤنز سے تفصیلات طلب کرلی
کراچی: کراچی کے تمام ٹاؤنز کو روڈ کٹنگ کی مد میں کتنے ارب روپے موصول ہوئے اور وہ اربوں روپے کہاں خرچ ہوئے؟ پی اے سی نے کراچی کے تمام ٹاؤنز سے تفصیلات طلب کرلی۔
پی اے سی اجلاس چیئرمین نثار کھوڑو کی صدارت میں ہوا۔ اجلاس میں محکمہ بلدیات کے افسران و مختلف ٹاؤنز کے ٹاؤن میونسپل کمشنرز کی شرکت۔ اجلاس میں ٹاؤن میونسپل کارپوریشن جناح کی آڈٹ پیراز کا جائزہ لیا گیا۔
پی اے سی کا محکمہ بلدیات کو تمام ٹاؤنز کے ترقیاتی کاموں کی مانیٹرنگ کا مکینزم بنانے کی ھدایت
جناح ٹاؤن میں کتنی این آئی ٹیز کرکے کیا ترقیاتی کام کرایا گیا ہے؟ چیئرمین پی اے سی کا جناح ٹاؤن افسران سے استفسار
روڈ کٹنگ کی مد میں جناح ٹاؤن کو 80 کروڑ روپے ملے ہیں جن میں سے روڈ اور دیگر ترقیاتی کاموں کی 30 کروڑ روپے کی این آئی ٹی کرائی گئی ہے۔ میونسپل کمشنر جناح ٹاؤن
30کروڑ روپے کی این آئی ٹی میں ٹاؤن میں کونسی ترقیاتی اسکیمیں دی گئی ہیں وہ لسٹ فراہم کریں۔ نثار کھوڑو چیئرمین پی اے سی
کراچی کے تمام ٹاؤنز کو سوئی گئس اور دیگر اداروں سے روڈ کٹنگ کی مد میں کتنے ارب روپے ملے ہیں اور وہ اربوں روپے ٹاؤنز میں کہاں کہاں خرچ ہوئے ہیں اس متعلق ٹاؤن وائیز آگاہ کریں۔ نثار کھوڑو
کراچی کے متعدد ٹاؤنز کو روڈ کٹنگ کی مد میں سوئی گئس سمیت دیگر اداروں سے مختلف ادوار میں مختلف رقوم موصول ہوتی ہیں۔ محکمہ بلدیات
محکمہ بلدیات و ٹاؤن افسران پی اے سی کو روڈ کٹنگ کی مد میں ٹاؤنز کو موصول ہونے والی رقم اور رقم کے استعمال کے متعلق تفصیلات فراہم نہ کرسکے۔
پی اے سی نے سوئی سدرن گئس اور دیگر اداروں سے کراچی کے تمام ٹاؤنز کو روڈ کٹنگ کی مد میں موصول ہونے والے اربوں روپے اور ان اربوں روہے کے استعمال کے متعلق تمام ٹاؤنز سے تفصیلات طلب کرلئے ہیں۔
کراچی کے کس ٹاؤن کو روڈ کٹنگ کی مد میں کتنے ارب روپے ملے ہیں اور وہ رقم کہاں کس مد میں خرچ کی گئی اس متعلق ٹاؤن وائیز تفصیلات فراہم کی جائیں۔ چیئرمین پی اے سی کی ہدایت
جناح ٹاؤن انتظامیہ کا 4,4 لاکھ روپے کی 4 کوٹیشنز کے ذریعے فی گٹر کا ڈھکن 5 ہزار روپے میں خرید کرنے سمیت 19 لاکھ روپے کے گٹر کے ڈھکن خرید کرنے کا انکشاف۔
جناح ٹاؤن میں کوٹیشنز پر 19 لاکھ روہے کے گٹر کے ڈھکن خرید کرکے لگائے گئے ہیں اور فی ڈھکن 5 ہزار روپے میں خریدا گیا ہے۔ ایم سی جناح ٹاؤن
19لاکھ روپے میں کتنے گٹر کے ڈھکن خرید کئے گئے اور ٹاؤن میں کہاں کہاں لگائے گئے ہیں؟۔ چیئرمین پی اے سی کا استفسار
جناح ٹاؤن کی یوسی 5,7 اور یوسی 8 میں گٹر کے ڈھکن لگائے گئے ہیں۔ ایم سی
اگر کراچی کے ٹاؤنز لاکھوں روہے کے گٹر کے ڈھکن خرید کرکے گٹروں پر لگا رہے ہیں تو پہر گٹروں پر ڈھکن نہ ہونے اور گٹروں میں بچوں کے گرنے کے واقعات کیوں پیش آ رہے ہیں۔نثار کھوڑو چیئرمین پی اے سی
پی اے سی نے ٹاؤنز سے گٹروں کے ڈھکنوں کے متعلق بھی تفصیلات طلب کرلی۔
