گڈاپ ٹاؤن چیئرمین سے علاقائی معززین اورمیونسپل کمشنر سے محکمہ جاتی افسران کی ملاقات

گڈاپ ٹاؤن چیئرمین سے علاقائی معززین اورمیونسپل کمشنر سے محکمہ جاتی افسران کی ملاقات

کراچی: ٹاؤن میونسپل کارپوریشن گڈاپ کے چیئرمین طارق عزیز بلوچ سے علاقائی معززین اور میونسپل کمشنر ملک مجتبیٰ ایاز سے محکمہ جاتی افسران نے ملاقات کی، جس میں گڈاپ ٹاؤن کے مختلف علاقوں میں جاری ترقیاتی منصوبوں، انفراسٹرکچر، سڑکوں کی تعمیر و مرمت، صفائی ستھرائی  اور دیگر بنیادی شہری مسائل پر تفصیلی غور کیا گیا۔

ملاقات میں ڈائریکٹر سینی ٹیشن اشرف بلوچ اور ایکسین(بی اینڈ آر) مہرن ملک سمیت دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی۔ افسران نے جاری ترقیاتی منصوبوں کی پیش رفت، فیلڈ میں جاری کاموں اور مختلف علاقوں میں درپیش مسائل کے حوالے سے بریفنگ دی۔

اس موقع پر چیئرمین طارق عزیز بلوچ نے کہا کہ گڈاپ ٹاؤن کے تمام علاقوں میں بنیادی شہری سہولیات کی فراہمی اور ترقیاتی عمل کو مؤثر انداز میں آگے بڑھانا ہماری اولین ترجیحات میں شامل ہے۔ عوامی نمائندوں اور علاقائی معززین کی نشاندہی اور کو نسل ممبران کی مشاورت سے عوامی مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جاراہا ہے۔انہوں نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ جاری ترقیاتی منصوبوں کی رفتار مزید تیز کی جائے اور کام کے معیار پر خصوصی توجہ دی جائے۔ ترقیاتی منصوبوں میں شفافیت، معیار اور مقررہ مدت کی پابندی کو ہر صورت یقینی بنایا جائے۔

میونسپل کمشنر ملک مجتبیٰ ایاز نے کہا کہ ٹاؤن میونسپل کارپوریشن گڈاپ کے تمام متعلقہ محکمے عوامی مسائل کے حل اور ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل کے لیے اپنی ذمہ داریاں بھرپور انداز میں انجام دے رہے ہیں۔ ترقیاتی کاموں کی نگرانی کے لیے فیلڈ میں افسران کی موجودگی اور باقاعدہ مانیٹرنگ کو یقینی بنایا جا رہا ہے تاکہ منصوبے مقررہ معیار کے مطابق مکمل ہوں اور ان کے ثمرات عوام تک حاصل ہوسکیں۔

اس موقع پر ڈائر یکٹر انفارمیشن رضوان صابر، ڈائریکٹر ایڈورٹائز منٹ ہدایت اللہ شیخ،ڈائر یکٹرپینشن جلال حنیف بلوچ، اسسٹنٹ شاہ محمد شاہ، پی ایس(ایم سی) علی مہر(پی ایس) چیئر مین لعل جان نبی بھی موجود تھے۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں