ڈی جی کے ڈی اے زین العابدین انصاری کا علی الصبح کورنگی ٹاؤن شپ کا دورہ، مختلف ترقیاتی منصوبوں کا تفصیلی جائزہ

ڈی جی کے ڈی اے زین العابدین انصاری کا علی الصبح کورنگی ٹاؤن شپ کا دورہ، مختلف ترقیاتی منصوبوں کا تفصیلی جائزہ

کراچی: ڈائریکٹر جنرل ادارہ ترقیات کراچی زین العابدین انصاری نے علی الصبح کورنگی ٹاؤن شپ میں جاری مختلف ترقیاتی منصوبوں کا دورہ کیا اور تعمیراتی کاموں کی رفتار، معیار اور پیش رفت کا موقع پر تفصیلی جائزہ لیا۔

ڈی جی کے ڈی اے نے صبح 5 بجے مختلف منصوبوں کا معائنہ کیا اور متعلقہ افسران و انجینئرز سے جاری کاموں کے حوالے سے بریفنگ حاصل کی.دورے کے دوران ڈائریکٹر جنرل کے ڈی اے نے کورنگی ٹاؤن شپ میں 480 ملین روپے کی لاگت سے زیرِ تعمیر اللہ والا ٹاؤن روڈ کے منصوبے کا معائنہ کیا۔

اس موقع پر انہوں نے سڑک کی تعمیر کے مختلف مراحل، استعمال ہونے والے تعمیراتی میٹریل اور مجموعی پیش رفت کا جائزہ لیتے ہوئے متعلقہ افسران سے منصوبے کی تکمیل کے حوالے سے تفصیلات دریافت کیں۔ڈی جی کے ڈی اے نے 2476 ملین روپے کی لاگت سے زیرِ تعمیر روڈ 10000 اور 2095 ملین روپے کی لاگت سے زیرِ تعمیر روڈ 13000 کے ترقیاتی منصوبوں کا بھی معائنہ کیا۔

انہوں نے موقع پر موجود افسران کو ہدایت کی کہ تعمیراتی سرگرمیوں کی مسلسل نگرانی کی جائے اور اس امر کو یقینی بنایا جائے کہ منصوبوں میں منظور شدہ معیار اور تکنیکی تقاضوں پر ہر صورت عملدرآمد ہو۔زین العابدین انصاری نے 216 ملین روپے کی لاگت سے کورنگی کاز وے تا بلوچ کالونی ایکسپریس وے سڑک کی توسیع کے جاری منصوبے کا بھی جائزہ لیا۔ انہوں نے منصوبے کی موجودہ صورتحال، تعمیراتی رفتار اور شہریوں کو مستقبل میں حاصل ہونے والی سہولت کے حوالے سے بھی متعلقہ افسران سے بریفنگ لی۔

اس موقع پر ڈی جی کے ڈی اے نے افسران کو واضح ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل میں تعمیراتی معیار پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہ کیا جائے۔ منصوبوں میں شفافیت، معیار اور مقررہ مدت کی پابندی کو بنیادی اہمیت دی جائے جبکہ جاری کاموں کی باقاعدگی سے نگرانی کی جائے تاکہ عوامی وسائل سے شروع کیے گئے منصوبے پائیدار اور مؤثر انداز میں مکمل ہوں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل سے شہریوں کو بہتر سفری سہولیات میسر آئیں گی اور مختلف علاقوں کے درمیان آمدورفت میں آسانی پیدا ہوگی۔ متعلقہ افسران اور انجینئرز فیلڈ میں موجود رہ کر کام کی رفتار اور معیار کی نگرانی کریں اور پیش رفت سے متعلق رپورٹ باقاعدگی سے پیش کریں۔دورے کے دوران چیف انجینئر عبد الصمد جملانی، سپریٹنڈنگ انجینئر جنید صدیقی اور متعلقہ ایگزیکٹو انجینئر موجود تھے۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں