spot_img

پاکستان امریکن کلچرل سینٹر کے زیرِ اہتمام لائنز انٹرنیشنل، ڈسٹرکٹ 305-Sکے اشتراک سے یومِ آزادی پر تقریب کا انعقاد

پاکستان امریکن کلچرل سینٹر کے زیرِ اہتمام لائنز انٹرنیشنل، ڈسٹرکٹ 305-Sکے اشتراک سے یومِ آزادی پر خصوصی تقریب کا انعقاد

کراچی: پاکستان امریکن کلچرل سینٹر (پی اے سی سی) کے زیرِ اہتمام لائنز انٹرنیشنل، ڈسٹرکٹ 305-Sکے اشتراک سے یومِ آزادی پر خصوصی تقریب کا انعقاد پی اے سی سی میں کیا گیا.

تقریب کے مہمانِ خصوصی لائن شکیل احمد خان ،ڈسٹرکٹ گورنر 305-S  تھے جبکہ سینئر وائس چیئرپرسن ڈسٹرکٹ گورنر، لائن صفیہ حسن کے علاوہ پاکستان امریکن کلچرل سینٹر کے صدر سید مخدوم علی ریاض اور مجلسِ انتظامیہ کے اراکین نے یومِ آزادی کی مناسبت سے منعقدہ تقریب میں خصوصی شرکت کی۔

تقریب میں یومِ آزادی کی مناسبت سے میوزیکل بینڈ نے شاندار پرفارمنس کا مظاہر ہ کرکے حاضرین کے دل جیت لیے، اس موقع پر پرچم کشائی کی تقریب ہوئی جس میں تمام شرکاء پاکستانی پرچم تلے جمع ہوئے۔ تقریب میں سینئر صحافی محمد افسر عمران،نصرت علی، ظفر اقبال کے علاوہ معروف شخصیات بھی موجود تھیں، پی اے سی سی کے صدر سید مخدوم علی ریاض نے کہاکہ شکیل احمد خان کی تقریب میں آمد نئے آنے والے لائنز کلب کے اراکین کی حوصلہ افزائی ہے، لائنز کلب کی بے شمار خدمات ہیں۔

انہوں نے پاکستان امریکن کلچر سینٹر کے ممبران بتایا کہ لائنز کلب کے تمام کلبز اپنی اپنی استطاعت کے مطابق ضرورت مندوں میں کپڑے اور دیگر اشیاء تقسیم کرنے سمیت مختلف فلاحی سرگرمیاں جاری رکھے ہوئے ہیں۔ پاکستان امریکن کلچر سینٹر 1959 سے قائم ہے۔ ہمارے دو بنیادی شعبے ہیںجس میں ایک ثقافت اور دوسرا تعلیم شامل ہیں۔ ہمارے ہاں مختلف زبانوں کے کورسز، کمپیوٹر کی تعلیم اور دیگر تعلیمی پروگرامز کے ساتھ ساتھ مختلف ثقافتی سرگرمیاں بھی منعقد کی جاتی ہیں۔ ہم دعا کرتے ہیں کہ اس آزادی کے موقع پر ہمارے نوجوان اور طلبہ پاکستان کی ترقی اور خوشحالی میں اپنا کردار ادا کریں۔  انہوں نے کہاکہ میں چاہتا ہوں کہ ہم صرف یہ گیت نہ سنیں بلکہ حقیقت میں ثابت کریں کہ ’’ہم زندہ قوم ہیں‘‘ کوئی ہمیں یہ نہ کہے کہ ہم زندہ قوم نہیں.

ڈسٹرکٹ گورنر لائنز شکیل احمد خان نے کہا کہ قائداعظم کے مزار پر حاضری ہو، میڈیکل کیمپ ہو یا دوسرے پروگرام مخدوم ریاض ہمیشہ ہمارے ساتھ کھڑے ہیں آج کی شاندار تقریب کے انعقاد پر میں ان کا تہہ دل سے شکر گزار ہوں، تقریب کو چار چاند لگانے میں سینئر وائس چیئرپرسن ڈسٹرکٹ گورنر، لائن صفیہ حسن کا اہم کردار ہے۔  آج کا دن ہمارے لیے محض ایک تاریخ نہیں بلکہ ہماری قومی شناخت، خودداری اور آزادی کی علامت ہے۔ میں لائنز تمام اراکین لائنز کو پاکستان کی آزادی کے 79ویں سال کی دلی مبارکباد پیش کرتا ہوں۔

انہوں نے  حضرت قائداعظم محمد علی جناح اور علامہ محمد اقبال کے وژن اور قیادت کو بھی خراجِ تحسین کیا جن کی بصیرت اور رہنمائی کی بدولت آج ہم ایک آزاد ملک میں آزادی کے ساتھ زندگی گزار رہے ہیں۔ہم اپنے تمام شہداء اور اپنے آباؤ اجداد کو بھی خراجِ عقیدت پیش کرتے ہیں، جنہوں نے اپنی لازوال قربانیوں کے ذریعے اپنا آج ہمارے کل کے لیے قربان کیا۔لائنز کلب سے وابستہ ہونے کے بعد ہمیں صرف نعروں کی ضرورت نہیں بلکہ عملی کام اور خدمت کی ضرورت ہے۔ نوجوان ہمارے ملک کا سرمایہ ہیں۔ ہمارے نوجوانوں کی صحیح تربیت کرنا، انہیں معیاری اور باوقار تعلیم فراہم کرنا اور معاشرے میں انہیں باوقار مقام دینا ہماری ذمہ داری ہے۔ یہی نوجوان آگے چل کر ملک کی بھاگ دوڑ سنبھالیں گے۔آئیے، آج اس پرچم کے سائے تلے ہم عہد کریں کہ ہم پاکستان کو ایمانداری، خلوص اور جذبے کے ساتھ آگے لے کر چلیں گے اور اسے ایسی قوم بنائیں گے جس کا خواب علامہ محمد اقبال نے دیکھا تھا اور جس کی تمنا قائداعظم محمد علی جناح نے کی تھی۔لائنز کلب انٹرنیشنل 1917ء میں قائم ہوا تھا۔ جو تنظیم چند لوگوں کے ایک گروپ سے شروع ہوئی، آج اس کے قیام کو 108 سال مکمل ہوچکے ہیں اور دنیا بھر میں 15 لاکھ سے زائد لائنز خدمتِ خلق کے عمل میں مصروف ہیں۔ ہم ’’We Serve‘‘ کی بنیاد پر اپنے منصوبے تشکیل دیتے ہیں اور دنیا بھر کی کمیونٹیز کے لیے کام کرتے ہیں۔ ہماری معاشرتی ذمہ داریوں میں تعلیم، صحت، گرین پاکستان، بھوک کے خاتمے، خود روزگار اور اس طرح کے بہت سے دوسرے منصوبے شامل ہیں۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں