صدر ٹاؤن میں 79 ویں یوم آزادی کے موقع پر پرچم کشائی کی پروقار اور رنگا رنگ تقریب
کراچی: میونسپل کمشنر صدر ٹاؤن عمار خان نے کہا ہے کہ یوم آزادی کا دن ہم سے یکجہتی، اتحاداورجہدمسلسل کاتقاضہ کرتا ہے آئیے ہم سب مل کر عہد کریں کہ بانی پاکستان قائدآعظم محمدعلی جناح کے رہنما اصولوں پر چلتے ہوئے اپنے وطن عزیز کی تعمیروترقی کیلئے اپنے فرائض پوری دیانت اور ایمانداری سے انجام دیں گے ملک کی سا لمیت، استحکام،امن و بھائی چارہ کے فروغ کیلئے آپس کے تمام اختلافات کو ختم کرکے پاکستان کی تعمیر و ترقی کیلئے مشترکہ جدوجہد کریں گے ان خیالات کا اظہار انہوں نے 14 اگست کی صبح مملکت خداداد پاکستان کے 79 ویں یوم آزادی کے موقع پرصدر ٹاؤن کے مرکزی دفترمیں پرچم کشائی کی پروقار اور رنگا رنگ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
اس موقع پر ٹاؤن وائس چیئرمین عبدالرحمن موتی والا،ٹاؤن اراکین کونسل ڈائریکٹر ایڈمن محمد رئیسی سمیت محکمہ جاتی افسران، عملے، معزز شہریوں اور طلباوطالبات کی بڑی تعدادبھی موجود تھی میونسپل کمشنر صدر ٹاؤن عمار خان نے کہا کہ وطن عزیزلازوال قربانیوں کا ثمر ہے ہم پر فرض ہے کہ اس کے استحکام و تحفط کیلئے اجتماعی کوششیں کریں تا کہ ملکی وحدت و سا لمیت پر کوئی آنچ نہ آنے پائے آزادی ایک بڑی نعمت ہے آج کے دن ہمیں اس بات کامحاسبہ کرنا ہے کہ ہم نے اپنے قومی فرائض کس حد تک ادا کئے اور کن کوتاہیوں کا ارتکاب کیاتاکہ آئندہ ہماری تمام ترصلاحیتیں اور کاوشیں پاکستان کو ایک مضبوط اورترقی یافتہ ملک بنانے اور قوموں کی برادری میں وطن عزیز کیلئے باوقارمقام حاصل کرنے کیلئے ہوں اس موقع پر قومی ترانہ پڑھا گیا اور قومی پرچم لہرایاگیا جس کے بعد وطن عزیزکی سا لمیت،خوشحالی اور ترقی کیلئے خصوصی دعا کرائی گئی۔
اس موقع پر اسکول کے بچوں نے ملی نغمے اور ٹیبلوز پیش کئے طلبا و طالبات کو مخاطب کرتے ہوئے ٹاؤن وائس چیئرمین عبدالرحمن موتی والا کاکہنا تھا کہ آپ قوم کا مستقبل اور اصل معمار ہیں اور ملک و قوم کی امیدیں آپ سے وابستہ ہیں آپ محنت و لگن سے جدید علو م خصوصاً آئی ٹی اور سائنس کے شعبوں میں مہارت حاصل کرکے ملکی ترقی و خوشحالی میں اپنا بھرپورکردار ادا کریں اس موقع پرمیونسپل کمشنر عمار خان نے طلبہ و طالبات میں قومی پرچم،بیجز، مٹھائی اور جوس بھی تقسیم کئے واضح رہے کہ ڈسٹرکٹ ساؤتھ انتظامیہ نے یوم آزادی کے موقع پر مرکزی آفس سمیت مختلف چوراہوں، گرین بیلٹس،سینٹرل آئی لینڈز اور مونومنٹس کو رنگارنگ جھنڈیوں،غباروں اور برقی قمقموں سے سجایا جو نہایت خوبصورت منظرپیش کررہے ہیں۔

