ہم سب کو اللہ کا شکر ادا کرنا چاہیے کہ ہم سب ایک آزاد ملک کے شہری ہیں:چیئرمین مورڑو میربحرٹاؤن
کراچی:چیئرمین مورڑو میر بحر ٹاؤن علی اکبر کہا ہے کہ آج ہم اس بات کا اعادہ کرتے ہیں کہ اپنی ذمہ داریوں کی انجام دیہی میں کو تاہی کا عنصر بھی ختم کردیں گے،قائد اعظم کے فرمان کے مطابق کام کام اور صرف کام کی عادت اپنائیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے ٹاؤن وائس چیئرمین شوکت بلوچ اور میونسپل کمشنر الٰہی بخش سیال ،اراکین کونسل کے ہمراہ اپنے دفتر میں منعقدہ 79 جشن آزادی پاکستان کے حوالے سے تقریب میں پرچم کشائی کرتے ہوئے کیا۔
انہوں نے جشن آزادی کے حوالہ سے پیغام دیتے ہوئے کہا کہ آزادی ایک نعمت ہے اور ہم سب کو اللہ کا شکر ادا کرنا چاہیے کہ ہم سب ایک آزاد ملک کے شہری ہیں اور تمام نعمتوں جو اللہ تعالیٰ نے ملک خدا داد کی شکل میں عطا کی ہے ان سے استفادہ حاصل کررہے ہیں تقریب میں اس بات کا عزم کیا کہ میں اور میرے تمام افسران مورڑو میر بحر ٹاؤن کے ساتھ قدم سے قدم ملا کر چلینگے عوامی خدمات کے کاموں میں بھرپور حصہ لیکر ایک ٹیم کی طرح کام انجام دینگے۔
یاد رہے مورڑو میر بحر ٹاؤن میں جشن آزادی کے حوالے سے تقاریب کا سلسلہ جاری ہے جس کے سلسلے میں اسکولوں کے اساتذہ اور طلبہ وطالبات کی بڑی تعداد نے شرکت کی ۔
انہوں نے جشن آزادی پاکستان کے حوالے سے تقریب میں پرچم کشائی کرتے ہوئے ملک کی سلامتی اور ترقی کے لیے دعائیں کی گئیں جس میں محکمہ جاتی افسران، اسکولوں کے اساتذہ اور طلبہ و طالبات نے شرکت کی ٹاؤن چیئرمین نے طلبہ و طالبات سے کہاکہ ہم سب کو اپنے اساتذہ کی دی ہوئی تربیت پر مکمل عمل کرنا چاہئے ان کا احترام ہی ہمیں ایک اچھا پاکستانی بناتا ہے آخر میں اساتذہ اور طلبہ و طالبات میں پاکستانی پرچم، مٹھائی تحائف و انعامات تقسیم کئے ٹاؤن چیئرمین نے ٹاؤن وائس چیئرمین،میونسپل کمشنر اراکین کو نسل کے ہمراہ بچو ں میں پاکستانی جھنڈے اور جھنڈیاں تقسیم کیں اس موقع پر ٹاؤن چیئرمین نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جشن آزادی پر جوش انداز میں منانے کیلئے مورڑومیربحر ٹاؤن کی تمام شاہراہوں کے علاوہ مختلف علاقوں میں پاکستانی پرچم،یونین کونسلوں اور راونڈ اباؤٹس میں چراغاں اور بلڈنگ کو برقی قمقموں سے سجایا گیا ۔

