گڈاپ ٹاؤن کی یوسی صالح محمد میں’’جشنِ آزادی مبارک ‘‘ تقریب، چیئرمین طارق عزیز بلوچ کی شرکت

گڈاپ ٹاؤن کی یوسی صالح محمد میں’’جشنِ آزادی مبارک ‘‘ تقریب منعقد، چیئرمین طارق عزیز بلوچ کی شرکت

کراچی: ٹاؤن میونسپل کارپوریشن گڈاپ کی یوسی صالح محمد میں ’’جشنِ آزادی مبارک ‘‘ کے سلسلے میں ایک عظیم الشان تقریب منعقد ہوئی، جس میں چیئرمین گڈاپ ٹاؤن طارق عزیز بلوچ نے خصوصی شرکت کی۔

تقریب میں علاقے کے معززین، سیاسی و سماجی شخصیات، کارکنان اور بڑی تعداد میں شہریوں نے شرکت کی۔ اس موقع پر شرکاء نے پاکستان سے والہانہ محبت، قومی یکجہتی اور ملکی ترقی کے عزم کا اظہار کیا۔

چیئرمین گڈاپ ٹاؤن طارق عزیز بلوچ نے جشنِ آزادی کے موقع پر تمام پاکستانیوں کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان ہماری پہچان، ہماری امید اور ہمارا مستقبل ہے۔ ہمیں ملک کی ترقی، خوشحالی اور استحکام کے لیے متحد ہو کر اپنا بھرپور کردار ادا کرنا ہوگا۔

تقریب میں سندھ ایجوکیشن فاؤنڈیشن کے گنور خان لغاری، نثار بانبھن، محمد شریف شیخ، عبدالمجید بلوچ، پی ایس چیئرمین لال جان نبی، سلیم جے میمن، سعید نوحانی، احمد روشن، اظہر حیدر اور خدا عبد الواحد سمیت دیگر معزز مہمانان نے بھی شرکت کی۔

تقریب کے اختتام پر پاکستان کی سلامتی، ترقی، خوشحالی اور استحکام کے لیے خصوصی دعا بھی کی گئی۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں