وطن سے محبت ایمان کا حصہ ہے: چیئرمین مورڑو میربحر ٹاؤن

وطن سے محبت ایمان کا حصہ ہے: چیئرمین مورڑو میربحر ٹاؤن

کراچی: چیئرمین مورڑو میربحر ٹاؤن علی اکبر نے کہا ہے کہ  وطن سے محبت ایمان کا حصہ ہے آزادی اللہ تعالیٰ کی جانب سے دی جانے والی ایک نعمت ہے جسکا ہم جتنا بھی شکر ادا کریں وہ کم ہے جشن آزادی  پر جوش انداز میں منانے کیلئے مورڑو میر بحر ٹاؤن کی جانب سے تیاریاں جاری ہے مختلف علاقوں میں پاکستانی سبز پرچم،یونین کونسلوں اور راونڈ اباؤٹس،گرین بیلٹ پر ٹاؤن کی جانب سبز پرچم لگائیں جارہے ہیں ٹاؤن میں چراغاں کے اہتمام کے ساتھ ساتھ بلڈنگ کو برقی قمقمہ سے سجایا جارہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ یوں تو ہم ہر سال ہی جشن آزادی کی تقریبات منعقد کرتے ہیں لیکن اِس مرتبہ کچھ خاص کرنے کی ضرورت ہے۔چیئرمین مورڑو میر بحر ٹاؤن نے کہا ہے کہ وہ اپنے جذبہِ حبُ الوطنی کے اظہار کیلئے پاکستانی پرچم کے بیجز لگائیں ۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں